اطالوی بحریہ نے سمندر میں پھنسے 176 تارکین وطن کو بچا لیا

اطالوی بحریہ

اطالوی بحریہ

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اطالوی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسے 176 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے اور سردی کے باعث ہلاک ہونے سے بچا لیا۔ ان تارکین وطن کا تعلق شام، مصر اور عراق سے بتایا گیا ہے، جن میں چھ بچے بھی شامل تھے۔ اطالوی حکام کے مطابق یہ تارکین وطن جہاز سے اتر کر کشتی میں سوار ہوئے جہاں سردی کے باعث ٹھٹھر رہے تھے، انہیں اطالوی بحریہ کے جہاز کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا اور طبی امداد دی گئی جہاں ایک مسافر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کوسٹ گارڈز حکام نے انسانی سمگلنگ کے الزام میں جہاز کے پندرہ رکنی عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply