یمنی جزیرہ سمندری طوفان کی زد میں، درجنوں افراد لاپتا

یمن کا جزیرہ Socotra  جمعرات کے روز سمندری طوفان Mekenu کی زد میں آ گیا ہے

یمن کا جزیرہ Socotra جمعرات کے روز سمندری طوفان Mekenu کی زد میں آ گیا ہے

صنعا ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن کا جزیرہ Socotra  جمعرات کے روز سمندری طوفان Mekenu کی زد میں آ گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، کشتیاں الٹ گئی ہیں اور 17 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ یمن حکام نے Socotra میں اس سمندری طوفان کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ یمن کی وزارتِ ماہی گیری کے ایک عہدے دار کے مطابق بحیرہ عرب میں واقع اس جزیرے میں طوفان کے ٹکرانے کے بعد ایک کشتی الٹ گئی تھی اور اس پر سوار افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ یمنی حکام نے پانی میں گھرے ہوئے دیہات سے 200 سے زیادہ خاندانوں کو نکال لیا ہے۔

یمن کے وزیر برائے ماہی گیری (Fisheries) Fahd Kafain کا کہنا ہے کہ ایک اور کشتی بھی Socotra میں سمندری طوفان کے نتیجے میں الٹ گئی ہے جس کے بعد لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ Mekenu طوفان کے بعد سیلاب میں 3 کاریں بھی بہ گئی ہیں۔ Socotra جزیرہ نما عرب اور Horn of Africa کے درمیان واقع ہے۔ یہ جزیرہ یمن میں گزشتہ 3 سال سے جاری جنگ کے دوران میں تشدد سے بچا رہا ہے۔ اس پر یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا کنٹرول ہے۔ یمنی حکومت کے ترجمان Rajeh Badi  نے سرکاری خبر رساں ایجنسی SABA سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جزیرے میں واقع دیہات میں پھنسے لوگوں اور پہاڑی علاقے میں مقیم افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی تنظیموں سے متاثرہ افراد کو امداد مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ سمندری طوفان آج یمن کے جنوبی علاقے اور ہمسایہ ملک اومان کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا۔ اومان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے صوبہ Dhofar اور یمن کی سرحد کے ساتھ واقع دوسرے علاقوں کے ہسپتالوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خالی کرا لیا ہے۔ یہ سمندری طوفان بدھ کو Horn of Africa سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں Somaliland میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply