جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور چینی صدر شی جن پنگ

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے چینی دورے کے دوران صدر Xi Jinpingاور وزیراعظم Li Keqiangسے ملاقات کی۔ چینی صدر Xi Jinpingکے ساتھ ملاقات کے بعد جرمن خاتون چانسلر نے چینی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا، جس کے تحت چین نے گاڑیوں کی درآمد پر عائد محصولات میں کمی کی ہے۔ مرکل نے چینی رہنمائوں سے کہا کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں بھی حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کریں۔ چینی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے خاص طور پر آزاد تجارت کی ضرورت پر زور دیا۔  ذرائع کے مطابق بیجنگ کے گریٹ ہال میں ہونے والی ملاقات میں مرکل اور Li Keqiangنے ایرانی جوہری معاہدے کا دفاع کیا، جس کے بعد مرکل نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

No comments.

Leave a Reply