جاپانی پاسپورٹ دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر

جاپانی شہری اپنے پاسپورٹ سے 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں

جاپانی شہری اپنے پاسپورٹ سے 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں

نیوز ٹائم

جاپانی پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی پاسپورٹ نچلے درجے پر فائز ہے۔ جاپانی پاسپورٹ نے سنگاپور کے پاسپورٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہو گیا ہے۔ global citizenship and residence advisory firm Henley & Partners کی پاسپورٹ فہرست کے مطابق جاپانی شہری اپنے پاسپورٹ سے 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ فہرست کے مطابق سنگاپورین پاسپورٹ اور جرمن پاسپورٹ پر 188 ممالک بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں۔ اس اعتبار سے جاپانی پاسپورٹ سرفہرست ہے اور دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جرمن پاسپورٹ ہے۔ دنیا کے طاقتور پاسپورٹ فہرست کے مطابق جنوبی کوریا،  فرانس، فن لینڈ، اردن اور سوئیڈن کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہے۔Henley & Partners کے مطابق عرب امارات کا پاسپورٹ تیزی سے اوپر آ رہا ہے اور اس وقت وہ 23 ویں نمبر پر ہے، اماراتی شہری 154 ملکوں میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ اس فہرست میں 98 نمبر ہے جس پر صرف 33 ممالک بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

فہرست میں پاکستان صرف افغانستان، صومالیہ، شام اور عراق سے بہتر ہے۔بھارت اس فہرست میں 76 ویں نمبر پر ہے۔Henley & Partners پاسپورٹ کی فہرست بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈیٹا پر مبنی ہوتی ہے جو عالمی سطح پر دنیا کا سب سے بڑا ٹریول Information ڈیٹا بیس ہے۔اس فہرست کو 199 مخلتف ممالک کے پاسپورٹ پر 227 مقامات کے ویزے کا جائزہ لیتے ہوئے بنایا ہے جن میں چھوٹے بڑے ممالک کے دورے شامل ہیں۔ اس سے قبل ماہ فروری میں جاری ہوئی فہرست کے مطابق سنگاپور اور جاپان کے پاسپورٹ سے 180 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا تھا جس کے تحت یہ اس فہرست میں ایک ساتھ پہلے نمبر پر تھے۔

No comments.

Leave a Reply