جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے، صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے روس روانہ

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے،  صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے روس روانہ

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے، صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے روس روانہ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe روس کے صدر ولادیمیر پیوٹِن سے ملاقات کے لیے روس جا رہے ہیں۔ Shinzo Abeسینٹ پیٹرز برگ میں ایک بین الاقوامی اقتصادی اجلاس میں خطاب کریں گے۔  اس اجلاس کے میزبان روسی صدر پیوٹن ہیں۔  Shinzo Abeہفتے کے روز ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abeکو سربراہ ملاقات میں روس کے زیر انتظام 4 جزائر پر مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کے حوالے سے پیشرفت کی توقع ہے۔  جاپان ان جزائر کی ملکیت کا دعویدار ہے۔  جاپانی حکومت کا موقف ہے کہ یہ 4 جزائر جاپانی سرزمین کا موروثی حصہ ہیں، اور ان پر دوسری جنگ عظیم کے بعد غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا تھا۔

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abeاور روسی صدر پیوٹن نے دسمبر 2016 ء میں علاقائی تنازعے کے حل کی جانب پیشرفت کے طور پر مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک آبی اور گرین ہائوس فارمنگ سمیت 5 ترجیحی منصوبوں پر پہلے ہی اتفاق کر چکے ہیں۔  عنقریب ہونے والے مذاکرات میں Shinzo Abeکو توقع ہے کہ وہ ان میں سے ابتدائی منصوبوں کے تحت سمندری خار پشت کی فارمنگ اور اسٹرابری کی کاشت کے معاملے پر مذاکرات کر سکیں گے۔  جاپان ایک ایسا معاہدہ چاہتا ہے جس کے تحت وہ موسم گرما میں ایک تحقیقی ٹیم ان جزائر پر بھیج سکے، جو ان منصوبوں کے بارے میں ابتدائی جائزے لے کر اور ان سے متعلق اعلی حکومتی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کر سکے۔

No comments.

Leave a Reply