پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہونے کا خدشہ، ڈالر 140 اور اماراتی درہم 38.19 روپے تک جائے گا

آئندہ مہینوں میں پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہو گی

آئندہ مہینوں میں پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہو گی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ مہینوں میں پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہو گی، ایک ڈالر 140 اور اماراتی درہم 38.19 روپے تک ہو جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق Orient Exchange کے سی ای او Rajiv Raipancholia نے مالی سال 2018-19ء میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10 سے15 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا ہے  کیونکہ پاکستانی بینک چین سے امریکی ڈالرز کا قرضہ لے رہا ہے تاکہ آئی ایم ایف لون کی قسط ادا کر سکے، انہوں نے کہا کہ ایف ای ڈی انٹرسٹ ریٹ کا بڑھنا دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ڈالر کی گردش کو متاثر کر رہا ہے، پاکستان میں سود کی بڑھتی شرح اور مہنگائی بھی معیشت کو متاثر کر رہی ہے، لہذا امکان ہے کہ 2020ء تک ایک ڈالر 140 اور اماراتی درہم 38.16 پاکستانی روپے تک پہنچ جائے۔  دوسری جانب global ratings agency Moody’s  کے مطابق 2019ء میں ایک ڈالر 125 اور اماراتی درہم 34.1 پاکستانی روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، Moody’s کا کہنا ہے کہ درآمدات کی طلب کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں مزید کمی کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply