نیوز ٹائم
فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء 14 جون تا 15 جولائی روس میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم اپنے تمام میچز میں فاتح رہی تاہم اٹلی اور ہالینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی نہ کر سکیں۔ 4 مرتبہ عالمی چیمپئن اٹلی اور 3 مرتبہ فائنل تک پہنچنے والی ہالینڈ کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔ جرمنی وہ واحد ٹیم ہے، جو ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں اپنے تمام میچز میں فاتح رہی اور یوں ٹورنامنٹ کے لیے باآسانی کوالیفائی کر لیا۔ Germany coach Joachim Löw کی ٹیم 10 کے 10 میچ جیتی لیکن اور بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میچوں میں جرمن کھلاڑیوں نے 43 گول اسکور کیے جبکہ ان کے خلاف اسکور ہونے والے گول کی مجموعی تعداد صرف 4 تھی۔ یہی وجہ ہے کہ مبصرین جرمنی کو اس بار بھی یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔
ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں مجموعی طور پر 278 میچز کھیلے گئے، جن میں کل 807 گول اسکور کیے گئے۔ کوالیفائنگ میچز میں پولش فارورڈ Robert Lewandowski سب سے نمایاں کھلاڑی ثابت ہوئے، جنہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے 28 میں سے 16 گول اسکور کیے۔ علاوہ ازیں Robert Lewandowski وہ واحد کھلاڑی ہیں، جو کوالیفائنگ میچز کے کھیل کے ایک، ایک منٹ کا حصہ تھے۔ کوالیفائنگ میچز میں انگلینڈ، اسپین اور Belgian کی ٹیموں نے بھی اپنا ایک بھی میچ نہیں ہارا۔ دلچسپ کوالفائنگ میچ میں Croatia کی ٹیم نے بھی اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ Iceland کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی کپ ٹورنامنٹ تک پہنچی ہے۔ یہ وہی ٹیم ہے، جس نے 2016 ء میں ہونے والے یورو کپ میں اپنے شاندار کھیل سے سب کو متاثر کیا تھا۔ کل 330,000 آبادی والا ملک Iceland اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والا سب سے چھوٹا ملک ہے۔
ورلڈ کپ کے لیے افریقہ سے مصر، مراکش، نائجیریا، Senegal اور تیونس کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے۔ اسی طرح ایشیا سے ایران، جاپان، جمہوریہ کوریا اور سعودی عرب کی ٹیمیں کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔ یورپ سے مجموعی طور پر 14 ٹیموں نے کوالیفائی کیا، جن میں Belgium ، فرانس، پرتگال، Sweden ، کروشیا، جرمنی، روس، سوئٹزرلینڈ، انگلینڈ، پولینڈ، اسپین، سربیا، ڈنمارک اور آئس لینڈ شامل ہیں۔ Caribbean ، شمالی و وسطی امریکا سے میکسیکو، Panama اور Costa Rica 3 ٹیموں نے کوالیفائی کیا۔ جنوبی امریکا سے برازیل، Uruguay ، ارجنٹائن اور کولمبیا نے کوالیفائی کیا ہے۔