غیر ملکیوں کو جاپانی زبان سیکھنے کے مواقع مہیا کرنے کے لیے مسودہ قانون

جاپانی زبان سیکھنے کے خواہشمند غیر ملکی کارکنان اور طلبا

جاپانی زبان سیکھنے کے خواہشمند غیر ملکی کارکنان اور طلبا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

غیر جماعتی بنیادوں پر جاپانی قانون سازوں کا ایک گروپ جاپانی زبان سیکھنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے مزید مواقع تخلیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان قانون سازوں نے مسودہ قانون کا خاکہ تیار کیا ہے۔ گروپ نے نشاندہی کی ہے کہ ملک میں غیر ملکی کارکنان اور طلبا کی تعداد بڑھنے سے یہ معاملہ فوری توجہ کا طالب ہے۔ مسودہ قانون کے خاکے میں جاپانی زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کو مواقع مہیا کرنے کی ضمانت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کا انحصار مانگ اور ان کی صلاحیتوں پر ہو گا۔ خاکے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ قانون سازوں نے تجویز پیش کی ہے کہ غیر ملکیوں کو تعلیمی ماحول مہیا کرنے کے لیے حکومت اسکولوں اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے۔ یہ بھی تجویز پیش کی گئی ہے کہ جاپانی زبان کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

No comments.

Leave a Reply