امریکا اور جاپان کا شمالی کوریا سے اسلحے کے ذخائر بھی تلف کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور جاپان نے شمالی کوریا پر جوہری پروگرام کے علاوہ  اسلحے کے ذخائر اور میزائل پروگرام کو بھی ختم کرنے کے لیے زور دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور بالخصوص شمالی کوریا کے حوالے سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے شمالی کوریا سے جوہری پروگرام کو ختم کرانے کے علاوہ اسلحے کے ذخائر کو بھی تلف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور جاپان کے وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ خطے میں مکمل قیامِ امن، طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور جنگی صورت حال سے نکلنے کے لیے شمالی کوریا کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے میزائل منصوبوں کو بھی لازمی طور پر غیر فعال بنانا ہو گا۔ واضح رہے شمالی کوریا نے حال ہی میں اپنے ایک جوہری تجرباتی مرکز کو تباہ کر کے امریکا سمیت عالمی قوتوں کو مثبت پیغام دیا تھا تاہم اس کے باوجود امریکی صدر اور Kim Jong Un کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کئی ڈرامائی موڑ آ چکے ہیں اور اس ملاقات کے انعقاد کے حوالے سے ابہام تاحال برقرار ہے۔

No comments.

Leave a Reply