ورلڈ کپ 2018: فٹبال میچ دیکھنے کیلئے اب ویزہ ضروری نہیں

شائقین میچ کا ٹکٹ اور 'فین آئی ڈی' کی موجودگی پر بغیر ویزہ کے سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہو سکیں گے

شائقین میچ کا ٹکٹ اور ‘فین آئی ڈی’ کی موجودگی پر بغیر ویزہ کے سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہو سکیں گے

 ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹبال لورز کیلئے بڑی خبر آ گئی، روس میں شیڈول عالمی کپ کے میچ دیکھنے کیلئے اب ویزے کی ضرورت نہیں،  شائقین میچ کا ٹکٹ اور ‘فین آئی ڈی’ کی موجودگی پر بغیر ویزہ کے سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہو سکیں گے۔ روس میں شیڈول ورلڈ کپ میچز کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی گئی،  شائقین بغیر ویزے کے روس میں مقابلے دیکھ سکیں گے۔  فیفا کی ویب سائٹ کے مطابق جس مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اور  فین آئی ڈی  موجود ہو گا اسے روس جانے کیلئے ویزہ درکار نہیں۔ فین آئی ڈی  ایک قسم کا شناختی کارڈ ہے جس پر شائق کا نام، تصویر اور رجسٹریشن نمبر درج ہوں گے۔ فین آئی ڈی کے ذریعے روس میں ورلڈ کپ کیلئے چلنے والی خصوصی ٹرینوں پر سفر بھی مفت ہو گا، اس کے حصول کے مراکز میں پاکستان کا نام درج نہیں، لیکن ڈاک کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply