شام میں خانہ جنگی آئندہ سال تک ختم ہو جائے گی، بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد نے برطانوی اخبار میل کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو

شام کے صدر بشار الاسد نے برطانوی اخبار میل کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ملک میں جاری خانہ جنگی آئندہ سال تک مکمل طور پر ختم ہو جائے گی اور دہشت گردوں کے قبضے سے ملک کا ایک ایک انچ آزاد کرا لیں گے۔ شام کے صدر بشار الاسد نے برطانوی اخبار میل کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا رہا ہے  اور 80 فیصد سے زیادہ علاقے میں حکومت کی رٹ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں باقی ماندہ علاقوں سے بھی ایک سال کے اندر اندر دہشت گردوں کا صفایا کر دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک میں اختلافات ہو سکتے ہیں یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں تاہم یہ تاثر دینا درست نہیں کہ روس، شام کے حکومتی فیصلوں میں مداخلت کر رہا ہے جس کی وجہ سے اختلافات پیدا ہو رہے ہیں۔ درحقیقت روس نے فیصلہ سازی میں کبھی زبردستی نہیں کی، ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ ایک ایک انچ زمین کے آزاد کرانے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شامیوں نے قیام امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردوں کو اپنے عزم اور حوصلے کی بنیاد پر مار بھگایا ہے،  یہ دہشت گرد آج شام میں خانہ جنگی کا باعث ہیں تو کل کسی اور علاقے میں تباہ کاریاں پھیلا سکتے ہیں، عالمی قوتوں کو یہ بات سمجھنے کی شدید ضرورت ہے۔

No comments.

Leave a Reply