فیفا ورلڈ کپ 2018 کا میلہ سجنے میں صرف 2 دن باقی

میگا ایونٹ 14 جون سے روس میں شروع ہو گا

میگا ایونٹ 14 جون سے روس میں شروع ہو گا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے، میگا ایونٹ 14 جون سے روس میں شروع ہو گا۔ دنیا بھر سے ٹیموں کا روس پہنچنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جن کا شاندار استقبال بھی کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ٹیمیں بھی بھرپور پریکٹس کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور مصری شہزادے Mohammad Salah بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں  جن کے چاہنے والے ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔ روس میں Fan Fest بھی شروع ہو گیا ہے جہاں فٹبال کے دیوانوں کا جمِ امڈ آیا ہے اور نامور فٹبال پلیئرز کی ٹی شرٹس سے لے کر کھانے اور دیگر تحائف توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ منچلوں کی بڑی تعداد رو س میں موجود ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین روس کا رخ کر رہے ہیں، صرف یہی نہیں گھروں میں ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے موجود تین ملین سے زائد شائقین بھی بے تابی سے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان ماسکو میں کھیلا جائے گا  جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے لیے آفیشل فٹ بال ٹیلسٹار 18 کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے جو پاکستان میں تیار ہوئی۔

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو خالص سونے کی بنی فیفا ٹرافی کے ساتھ مجموعی طور پر $38 million سے زائد رقم بھی انعام کے طور پر ملے گی۔  فائنل میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم کو انعام کے طور پر $28 million اور تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم $24 million، چوتھا مقام پانے والی ٹیم $22 millionکے لگ بھگ انعامی رقم کی حقدار قرار پائے گی۔ اسپین کی فٹ بال اسوسی ایشن نے ٹرافی جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے تقریبا ایک ملین  ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔  جنوبی افریقہ میں 8 برس قبل چیمپئین بننے پر اسپین کی فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو فی کس 7 lakh  63 ہزار ڈالر کا انعام دیا تھا۔  دفاعی چمپیئن جرمنی نے بھی ٹیم کی جانب سے اعزاز کے کامیاب دفاع پر انعام کا اعلان کیا ہے۔  اگر جرمن ٹیم یہ اعزاز دوبارہ پانے میں کامیاب رہی تو ہر کھلاڑی کے اکائونٹ میں چار lakh  12 ہزار ڈالر جمع ہو جائیں گے۔  اس سلسلے میں برازیل بھی پیچھے نہیں، اگر Neymar کی ٹیم نے 16 برس کے بعد ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا تو فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ہر کھلاڑی لگ بھگ ساڑھے 9 lakh  ڈالرز کا حقدار بن جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply