چوہدری نثار کا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیے ہیں۔ اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثار نے 2018 ء کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیے ہیں لہذا انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صرف 10 خامیاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں  جبکہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا جبکہ 34 سال کی رفاقت کا خیال آ جاتا ہے ورنہ اگر میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

سابق وزیر داخلہ  نے کہا کہ میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں، پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا  لیکن آج اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور ہوئی مگر وہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا اور وہاں میں نے اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آ رہی ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے جبکہ میڈیا کے دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی صحت میں آفاقہ ہوا میڈیا کے سامنے آوں گا اور ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا۔

No comments.

Leave a Reply