ورلڈ کپ 2018: جاپان نے کولمبیا کو، سینیگال نے پولینڈ کو اور میزبان روس نے مصر کو ہرا دیا

جاپان نے 2کولمبیا کو 2-1 سے ہرا دیا

جاپان نے 2کولمبیا کو 2-1 سے ہرا دیا

سرانسک، ماسکو، سینٹ پیٹرز برگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ورلڈ کپ کے اپنے ابتدائی معرکے میں ہی جاپان نے کولمبین کو حیران کر دیا، ٹیم نے 2-1 کی شاندار کامیابی سے گذشتہ ورلڈ کپ کی رسوائی کا حساب بھی چکتا کر دیا  4 برس قبل برازیل کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہ دینے والی جاپانی ٹیم نے اس بار روس میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا، اگرچہ کوچ Akira Nishino نے رواں برس اپریل میں ہی ذمہ داری سنبھالی ہے لیکن ان کی ٹیم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتری، گروپ ایچ کے اس مقابلے کا آغاز ہی کافی تیز ہوا، ابھی صرف 4 منٹ گزرے تھے کہ کولمبیا کے ڈیفینڈر Carlos Sanchez رواں Shops ایونٹ میں ریڈ کارڈ کا نظارہ کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے، یہ ورلڈ کپ تاریخ کا دوسرا تیز ترین ریڈ کارڈ ہے۔ انھیں ہینڈ بال پر میدان بدر کیا گیا، Yuya Osako کی جانب سے کولمبین گول پوسٹ پر  جاپان کے پہلے حملے کو Carlos Sanchez نے اپنے handball سے بلاک کیا جس کی انھیں بھاری قیمت چکانا پڑی، اس کے بدلے میں جاپان کو ایک پنالٹی ملی جس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے Shinji Kagawa نے گیند کو سیدھا جال میں پھینک دیا  مگر جاپان کی خوشی کا دورانیہ تھوڑا محدود رہا جب ہاف ٹائم کے قریب Juan Quintero نے کولمبیا کی جانب سے فری کک پر گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔  سال 2014ء کے ورلڈ کپ کے ٹاپ گول اسکورر James Rodriguez کو آخری آدھے گھنٹے میں میدان میں اتارا گیا،  وہ ٹریننگ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جدوجہد کا شکار دکھائی دے رہے تھے، کولمبیا کو انھیں تکلیف میں کھلانے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ 73 ویں منٹ میں Yuya Osako نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر برتری 2-1 کر دی۔ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے آنے والے کولمبو کے شائقین نے Mordovia Arena کو sea of yellow میں تبدیل کیا ہوا تھا، مقابلے کے آغاز سے ہاف ٹائم تک ان میں کافی جوش و خروش دکھائی دیا جو آہستہ آہستہ ماند پڑتا گیا  اور جب Yuya Osako نے گول کیا تو گویا اس sea of yellow کو یکدم سانپ سونگھ گیا۔ اس طرح جاپان نے کولمبیا سے گذشتہ ورلڈ کپ میں 1-4 کی شکست کا بدلہ لے لیا، یہ کسی بھی ایشیائی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کسی جنوبی امریکی ٹیم کے خلاف پہلی فتح ہے۔

سینیگال اور پولینڈ :

سینیگال نے پولینڈ کو 2-1 سے ہرا دیا

سینیگال نے پولینڈ کو 2-1 سے ہرا دیا

دوسرے میچ میں سینیگال اور پولینڈ کے درمیان شروع میں تو خوب مقابلہ ہوا

مگر پولش ٹیم بدقسمتی اس وقت شروع ہوئی جب اس کے ڈیفینڈر Thiago Cionek  نے گیند کو اپنے ہی گول پوسٹ میں پھینک دیا۔ اس طرح ہاف ٹائم ختم ہونے سے 8 منٹ پہلے سینیگال کو برتری حاصل ہو گئی جس نے اس کے حوصلے بھی بلند ہو گئے۔  دوسرا ہاف شروع ہوئے ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ سینیگال کی سبقت ڈبل ہو گئی، اس بار اس کے اسٹرائیکر M’Baye Niang  نے گیند کو جال میں پہنچایا  مگر اس گول میں بھی پولینڈ کے کھلاڑی کا ہاتھ تھا، سینٹر سرکل کے اندر کوئی بھی دبائو نہ ہونے کے باوجود پولیش پلیئر Grzegorz Krychowiak نے غیر ضروری پر متبادل کھلاڑی Bednarek کو اونچا بیک پاس دیا جس کے لیے وہ بالکل تیار نہیں تھے۔ M’Baye Niang نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو قابو کیا، گول کیپر Bereszyński  کو چکمہ دیا اور ٹیم کی برتری 2-0 کر دی۔  86 ویں منٹ میں Grzegorz Krychowiakنے اپنی غلطی کی تلافی کرتے ہوئے گول کر کے خسارہ 1-2 کیا۔ اسی پر مقابلے کا اختتام ہوا۔

میزبان روس اور مصر:

میزبان روس نے مصر کو 3-1 سے شکست دے دی

میزبان روس نے مصر کو 3-1 سے شکست دے دی

فٹبال ورلڈ کپ میں منگل کو کھیلے گئے آخری میچ میں میزبان روس نے مصر کو 3-1 سے شکست دے دی۔ فٹبال ورلڈ کپ میں منگل کو کھیلے گئے آخری میچ میں میزبان روس نے مصر کو 3-1 سے شکست دے دی، میچ سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا گیا۔دنیا بھر کی توجہ کا مرکز مصری کھلاڑی Mohammed Saleh نے 73 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر اپنی ٹیم کا واحد گول کیا۔ مسلسل دوسری فتح کے بعد میزبان روس کی ٹیم اگلے مرحلے میں  پہنچ گئی۔

No comments.

Leave a Reply