جاپان کے صوبے اوساکا میں 6.1 شدت کے زلزلے

جاپان کے صوبے اوساکا میں 6.1 شدت کے زلزلے

جاپان کے صوبے اوساکا میں 6.1 شدت کے زلزلے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے صوبے اوساکا میں 6.1 شدت کے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 380 زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوساکا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے سڑکیں اور زیر زمین پائپ لائنیں تباہ ہو گئیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور پانی کی فراہمی متاثر ہو کر رہ گئی۔ سب سے زیادہ شہر Takatsuki متاثر ہوا، پانی کی پائپ لائنیں پھٹنے سے کئی سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ زلزلے سے عمارتوں سے زیادہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے،  زلزلے کا مرکز اوساکا سے شمال میں 13 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ جاپان کے مغربی پریفیکچر اوساکا میں پیر کے روز شدید زلزلہ آنے کے بعد سے علاقے میں زلزلے کے مزید جھٹکے جاری ہیں، جنہیں پیر کے روز آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس سمجھا جا رہا ہے۔ شمالی اوساکا میں پیر کے روز صبح 8 بجے سے پہلے آنے والے زلزلے کا magnitude  6.1 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاپان کے صفر سے 7 تک زلزلہ پیما پر زلزلے کی طاقت کا اندازہ 6 منفی لگایا گیا ہے۔ اس زلزلے میں 5 افراد ہلاک اور کم سے کم 389 زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں زلزلے کے مزید جھٹکے جاری ہیں، جن میں منگل کے روز آنے والے ایک زلزلے کی طاقت جاپانی زلزلہ پیما پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مٹی کے تودے پھسلنے اور عمارات منہدم ہونے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ حکام نے آئندہ ہفتے بھر میں زلزلے کے مزید جھٹکوں کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply