روپیہ مزید سستا، ڈالر مہنگا 122.50 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 122.30 اور 122.50 روپے تک پہنچ گئی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 122.30 اور 122.50 روپے تک پہنچ گئی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

نگراں حکومت کی جانب سے روپے کی قیمت میں غیر اعلانیہ کمی کی پالیسی کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے۔ منگل کو بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 80 سے 90 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 122.30 اور 122.50 روپے تک پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کا مزید اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 122 اور 123 سے بڑھ کر 122.60 اور 123.60 روپے ہو گئی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی موجودہ حکومت کی سوچی سمجھی پالیسی ہے اسی پالیسی کے تحت گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 6.38 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔حکومت یا اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی قدر کو روکنے کا اقدام نظر نہیں آتا، صنعت کاروں اور درآمد کندگان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بے یقینی کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی ہے، درآمدی جی ڈیز کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کا فرق آ رہا ہے، خام مال مہنگا ہو رہا ہے، حکومت کو چاہے کہ مارکیٹ سے بے یقینی ختم کرے جہاں تک روپے کو ڈی ویلیو کرنا چاہتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply