شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کا دورہ چین

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان اور  چینی صدر شی جِن پنگ

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان اور چینی صدر شی جِن پنگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے لیڈر Kim Jong Un  چین کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ صدر Xi Jinpingسے ملاقات کریں گے۔ مارچ کے مہینے سے اب تک چین کے صدر سے ان کی یہ تیسری ملاقات ہو گی۔Kim Jong Un   منگل کی صبح بیجنگ پہنچے۔ چین کی وزارت خارجہ کے مطابق Kim Jong Un کا دورہ 2 روز تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک ہفتہ قبل سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے چینی صدر Xi Jinpingکو آگاہ کریں گے۔ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین گزشتہ ہفتے اتفاق رائے ہوا تھا، تاہم طریقہ کار کے بارے میں دونوں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے مرحلہ وار خاتمے اور اس عمل میں پیشرفت کے عوض پابندیوں میں نرمی کا خواہاں ہے۔ لیکن شمالی کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے تک امریکہ پابندیاں برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں برتری حاصل کرنے کے لیے شمالی کوریا، چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply