فیفا ورلڈ کپ: پرتگال نے مراکش کو ایک گول سے، یوروگوائے نے سعودی عرب کو اور اسپین نے ایران کو ایک گول سے ہرادیا

میچ کا واحد گول پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میں کیا

میچ کا واحد گول پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میں کیا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ورلڈ کپ فٹ بال کے سلسلے میں گروپ بی کی دو ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ پرتگال نے جیت لیا جبکہ مراکش کو ایک گول سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ میچ کا واحد گول پرتگال کے اسٹار فٹبالر Cristiano Ronaldo نے میچ کے چوتھے منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو مراکش آخری لمحے تک بھی ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ ایک گول کے خسارے کے باوجود مراکش پرتگال کے گول پر کئی حملے کئے لیکن ہر بار پرتگال کا مضبوط دفاع آڑے آتا رہا۔ پہلے ہاف میں مراکش کی ٹیم نے جو جارحانہ انداز اپنایا تھا اس میں دوسری ہاف میں مزید تیزی آ گئی  کئی شاندار مووز بھی بنائے لیکن گول پھر بھی نہ ہو سکا اور یوں پرتگال نے ایک گول سے میچ اپنے نام کر کے تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔ گروپ بی میں پرتگال دو میچ کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

یوروگوائے نے سعودی عرب کو ایک صفر سے شکست دے دی

یوروگوائے نے سعودی عرب کو ایک صفر سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج کے دوسرے مقابلے میں یوروگوائے نے سعودی عرب کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ گروپ اے کی ٹیموں سعودی عرب اور یوروگوائے کے درمیان آج کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں، بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی Suarez’s کے شاندار گول کے یوروگوائے نے فتح حاصل کی۔ اگرچہ سعودی عرب کی ٹیم نے نسبتا بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا مگر وہ یوروگوائے کی برتری ختم نہیں کر سکی اور ورلڈ کپ مقابلوں سے باہر ہو گئی۔ گروپ اے میں اب پوزیشن واضح ہے، یوروگوائے اور روس دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، روس اور یوروگوائے کے میچ کے بعد گروپ کی نمبر ون ٹیم کا فیصلہ ہو گا۔

اسپین نے ایران کو ایک گول سے شکست دے دی

اسپین نے ایران کو ایک گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2018ء  میں گروپ بی کے ایک میچ میں اسپین نے ایران کو ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول Diego Costa’s نے کیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ پہلے ہاف میں 80 فیصد سے زائد وقت بال ہسپانوی کھلاڑیوں کے قبضے میں رہی، اس کے باوجود گول نہ کر سکے، یوں ہاف کا اختتام بغیر کسی گول کے برابری پر ہوا۔ دوسرے ہاف کے 54 ویں منٹ میں ہسپانوی ٹیم نے بھرپور حملہ کیا اور اسٹرائیکر Diego Costa’s نے بال حریف ٹیم کے گول میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔ ایران نے گول برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی، یوں میچ ایک گول سے اسپین کی جیت پر ختم ہوا۔ ایران کی ٹیم اہم ترین میچ میں 25 جون کو پرتگال کا سامنا کرے گی جبکہ اسپین کا مقابلہ مراکش سے ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply