اثاثوں کی تفصیلات: عمران کا گھر 300 کنال، کروڑوں آمدن، زرداری کے 75 کروڑ جائیداد، بلاول ارب پتی، مریم کروڑوں کی مالک

عمران خان، مریم نواز، آصف زرداری اور بلاول بھٹو

عمران خان، مریم نواز، آصف زرداری اور بلاول بھٹو

کراچی، اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق عمران خان کا Bani Gala کا گھر 300 کنال کا ہے جس کی مالیت 75 کروڑ روپے ہے، عمران کے ذرائع آمدن زراعت،  تنخواہ اور بینک منافع ہے جبکہ 168 ایکٹر زرعی زمین کے مالک اور فارن اکائونٹس ہولڈر بھی ہیں۔ آصف علی زرداری بھی 75 کروڑ روپے کے مالک ہیں جبکہ جائیداد اس کے علاوہ ہے، ان کے پاس 349 ایکٹر زرعی اراضی، دبئی میں پراپرٹی ہے جبکہ اسلحہ اور لائیو اسٹاک پر انہوں نے خطیر رقم خرچ کی تاہم وہ ڈیفالٹر نہیں جبکہ ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری ارب پتی ہیں ان کے پاس 5 کروڑ روپے نقد ہیں تاہم کوئی گاڑی نہیں، Bilawal کے پاس متحدہ عرب امارات کے 2 اقامے، دبئی میں Willas ہیں، ایک بطور تحفہ ملا جبکہ ایک کے مالک ہیں۔ ادھر  Maryamنواز 84 کروڑ کی مالک ہیں ان کے پاس 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین ہے، 5 ملز میں شیئر ہولڈر ہیں، انہیں 5 کروڑ کے گفٹ ملے جبکہ وہ اپنے بھائی کی قرض دار بھی ہیں۔

نمائندہ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق عمران خان کو3  سال میں 5 کروڑ 33 لاکھ روپے آمدنی ہوئی، وہ 168 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں، اثاثوں میں انہوں نے 14 جائیدادیں بھی ظاہر کی ہیں، دستاویزات کے مطابق 2015ء سے 2017ء کے دوران عمران خان کی مجموعی زرعی آمدنی 91 لاکھ 25 ہزار ہوئی، انہوں نے گزشتہ سال 3 لاکھ روپے سے زائد زرعی ٹیکس ادا کیا، بطور رکن قومی اسمبلی عمران خان نے گزشتہ تین سال کے دوران 18 لاکھ 991 روپے تنخواہ وصول کی، عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے مطابق ان کے دو بیٹے اور اہلیہ Bushra Bibi ان کے زیر کفالت ہیں، عمران خان کے اسلام آباد میں فارن کرنسی کے دو بینک اکاونٹس ہیں، ایک اکاونٹ میں 3 لاکھ 78 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے اکائونٹ میں 1470 ڈالر ہیں، عمران خان نے اپنے کاغذات میں ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے 2015ء سے لے کر 2018ء  تک 28 غیر ملکی دورے کیے جن میں سے زیادہ تر اسپانسرڈ تھے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق آصف زرداری 75 کروڑ 46 لاکھ روپے کے مالک ہیں، وہ کسی بھی سرکاری ادارے یا محکمہ کے ڈیفالٹر نہیں ہیں، ان کے ذرائع آمدنی زمینداری اور کاروبار ظاہر کیا گیا ہے، آصف زرداری 349 ایکڑ زرعی زمین کے بھی مالک ہیں، انہوں نے 7 ہزار 399 ایکڑ زرعی زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے، دستاویزات کے مطابق انہوں نے 2015ء  میں زمینداری سے 10 کروڑ 55 لاکھ اور کاروبار سے 76 لاکھ روپے کمائے جبکہ 19 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا، 2016ء  میں آصف زرداری نے زراعت سے 11 کروڑ 40 لاکھ اور کاروبار سے 82 لاکھ 45 ہزار روپے کمائے اور 21 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا، 2017ء  میں زراعت سے 13 کروڑ اور کاروبار سے 97 لاکھ روپے کمائے جبکہ 26 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا، آصف زرداری کے پاس کوئی غیر ملکی پاسپورٹ نہیں ہے۔

 Maryam نواز کی جانب سے الیکشن کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق ان کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز ہیں، وہ زرعی اراضی کی مالک بھی ہیں جبکہ اپنے بھائی حسن نواز کی مقروض بھی ہیں، دستاویز کے مطابق Maryam نواز کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وہ Chaudhry Sugar Mills ، Hudaibiya Paper Mills ، Hudaibiya انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، Hamza Spinning اور Mohammad Bakhsh Textile Mill میں شیئر ہولڈر ہیں، Maryam نواز 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالک بھی ہیں، انہوں نے اپنی فیملی کی زیر تعمیر فلور ملز میں 34 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے، Maryam نواز نے سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70 لاکھ روپے قرض دیا ہوا ہے، Maryam نواز کو 4 کروڑ 92 لاکھ روپے کے تحائف ملے جبکہ ان کے پاس ساڑھے 17 لاکھ روپے کے زیورات ہیں، کاغذات نامزدگی کے مطابق Maryam نواز کی زرعی زمین میں گزشتہ تین سال کے دوران 548 کنال کا اضافہ ہوا ہے، انہوں نے غیر ملکی دوروں پر 64 لاکھ روپے خرچ کیے، Maryam نواز اپنے بھائی Hassan Nawaz کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے کی مقروض بھی ہیں، دستاویزات کے مطابق Maryam نواز نے گزشتہ سال ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کی زرعی آمدنی پر 17 لاکھ 3 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

نیوز ایجنسیز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے فراہم کردہ اثاثہ جات تفصیلات میں بتایا گیا کہ ان کے پاس 5 کروڑ روپے نقد موجود ہیں جبکہ بینک اکائونٹس میں 1 کروڑ 38 لاکھ روپے جمع ہیں تاہم ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پاس متحدہ عرب امارات کے 2 اقامے موجود ہیں جبکہ کلفٹن، کراچی بلاول ہائوس کی ملکیت 30 لاکھ روپے بتائی گئی۔ ان کے پاس دبئی میں ویلاز ہیں جو ایک انہیں بطور تحفہ ملا جبکہ ایک کے مالک ہیں۔ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس ملک بھر میں مجموعی طور پر 20 رہائشی، کمرشل اور زرعی پراپرٹی ہیں جو بیشتر ان کے والدین، دادا اور دیگر کی جانب سے تحفے میں دی گئی۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس ان کی والدہ کی جانب سے تفویض کردہ 12 لاکھ روپے کے بانڈز ہیں جبکہ زرداری گروپ اور پارک لین ای اسیٹ میں 11 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دبئی میں 22 اور برطانیہ میں ایک سرمایہ کاری کی گئی جو زیادہ تر ان کی والدہ نے تحفے میں دی۔ ان کے پاس 30 لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ جبکہ فرنیچر اور دیگر روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کی مالیت 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply