خوشگوار یادیں دہرائیں اور ڈپریشن سے نجات پائیں

خوشگوار یادیں دہرائیں اور ڈپریشن سے نجات پائیں

خوشگوار یادیں دہرائیں اور ڈپریشن سے نجات پائیں

میساچیوسیٹس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ماہرین کے مطابق مایوسی اور ڈپریشن میں مبتلا شخص کے دماغ میں اصلی یا مصنوعی خوشگوار یادیں شامل کرنے یا اسے دہرانے سے اسے اس مرض سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ International Standards journal Nature میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کے Massachusetts Institute of Technology کے ماہرین نے چوہوں کے دماغ میں مصنوعی طور پر اچھی یادیں شامل کر کے ڈپریشن اور اداسی کو دور کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اگر یہ تجربہ انسانوں پر بھی کامیاب ہو گیا تو اس کی مدد سے ایسی موثر دوائیں تیار کی جا سکیں گی  جو پورے دماغ پر اثر کرتے ہوئے ڈپریشن جیسے مرض کا جڑ سے ہی خاتمہ کرنے کے قابل ہوں گی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مرکزی مصنف Dr. Steve Ramrays کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے علاج کے لئے ہمیں مریض کی مخصوص یادداشت کو مصنوعی طور پر دوبارہ سرگرم کرنا ہو گا۔  جانوروں پر تحقیق سے حاصل کئے گئے نتائج کی مدد سے ماہرین جلد ہی یہ جان سکیں گے  کہ انسان کے دماغ میں موجود خوشگوار یادوں کو کیسے سرگرم کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مایوسی اور اداسیوں میں گھرے شخص کے دماغ میں خوشگوار یادیں دہرانے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا بلکہ ڈپریشن کی وجہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply