فیفا ورلڈ کپ: ناک آئوٹ مرحلے کا آغاز آج سے شروع، فرانس کا مقابلہ ارجنیٹنا سے، اور پرتگال کا یوراگوئے سے ہو گا

فیفا ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

فیفا ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فیفا ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں فرانس۔ ارجنٹینا، پرتگال اور یوراگوئے کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچز ختم ہو گئے، جس کے بعد 16 ٹیمیں ایونٹ سے باہر اور 16 ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔  ایک غلطی سے ورلڈ کپ میں دوڑ کی کہانی ختم ہو جائے گی۔ ناک آئوٹ مرحلے میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔  فرانس اور ارجنٹینا، جبکہ یوراگوئے کا پرتگال سے جوڑ پڑے گا۔ اسپین، روس، ڈنمارک اور کروشیا میں بھی کوارٹر فائنلز تک رسائی کی جنگ ہو گی۔  برازیل کا میکسیکو اور بیلجیئم کا جاپان سے آمنا سامنا ہو گا۔  سوئیڈن کا سوئٹزرلینڈ سے اور کولمبیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ٹکرائیں گی۔

No comments.

Leave a Reply