امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان آئندہ مہینے ھلسنکی میں ملاقات متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن

نیو جرسی ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتپ روز ایک بیان میں بتایا کہ وہ آئندہ مہینے Helsinki میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات میں شام اور یوکرائن جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ نیو جرسی جاتے ہوئے امریکی صدارتی طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔  خیال رہے کہ روسی حکومت کے مشیر Yuri Ushakov نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا تھا  کہ روس اور امریکا کے صدور کسی تیسرے ملک میں ملاقات پر متفق ہو سکتے ہیں۔  انہوں نے یہ بات امریکی قومی سلامتی کے مشیر John Bolton کے دورہ ماسکو کے دوران ان سے ملاقات کے بعد کہی۔ جمعرات کو ماسکو کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں صدور کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ Finland کے دارالحکومت Helsinki میں ہو گی۔  صدر ٹرمپ نے روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر John Bolton کو ماسکو روانہ کیا تھا۔  اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا اور دونوں صدور کی ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔  مبصرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات سے دوطرفہ کشیدگی کی برف پگھلنے میں مدد ملے گی۔

No comments.

Leave a Reply