امریکی وزیر دفاع میٹس کی جاپانی وزیر دفاع سے ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

امریکی وزیر دفاع میٹس اور جاپان کے وزیر دفاع اتسونوری اونودیرا

امریکی وزیر دفاع میٹس اور جاپان کے وزیر دفاع اتسونوری اونودیرا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر دفاع  James Mattisنے جمعے کے روز ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی، تاکہ خطے کے حوالے سے امریکی پالیسی پر جاپان کی تشویش پر غور کیا جا سکے، ایسے میں جب شمالی کوریا کے ساتھ ہتھیاروں کی تخفیف پر بات چیت جاری ہے۔  James Mattis نے جمعے کے روز کہا کہ اس وقت ہم شمالی کوریا کے ساتھ انتہائی غیر معمولی مذاکرات میں مصروف ہیں۔  لیکن، اس بدلتے ہوئے منظرنامے میں جاپان اور امریکہ کے درمیان طویل مدتی اتحاد ٹھوس حقیقت ہے۔  James Mattis یہ بات جاپان کے وزیر دفاع Itsunori Onodera کے ہمراہ گفتگو کے دوران کہی۔ بقول  James Mattis، ہم دونوں کو کوئی شک نہیں کہ ہم مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ دریں اثنا، Itsunori Onodera نے جمعے کے روز کہا ہے کہ امریکہ نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اِس سے قبل اِسی ماہ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مشترکہ مشقوں کی منسوخی کا اس وقت اعلان کیا تھا  جب انھوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ سربراہ ملاقات کی تھی،  جب انھوں نے مشقوں کو مہنگی اور اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا ایک مدت سے اِن مشقوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے،  اس خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہ اِن میں شمالی کوریا کو فتح کرنے کی سازش کی جا سکتی ہے، جس الزام کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوج نے مسترد کیا ہے۔ Itsunori Onoderaنے جمعے کے روز کہا کہ یہ مشقیں خطے کے استحکام کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply