کولمبیا کو شوٹ آئوٹ پر شکست، سویڈن نے سوئٹرزلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انگلینڈ نے کولمبیا کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

انگلینڈ نے کولمبیا کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء  کے knockout Stage میں انگلینڈ نے کولمبیا کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔  میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا، جس میں کولمبیا کو 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، میچ کے 57ویں منٹ میں انگلینڈ کے کپتان Harry Kane نے پنالٹی کک پر گول کر کے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی، جسے کولمبیا کے Yerry Mina نے آخری لمحات میں گول کر کے برابر کر دیا۔ مقررہ 90 منٹ میں میچ 1-1 گول سے برابر رہنے پر 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا لیکن اس میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو 5,5 پنالٹی شوٹ آئوٹ کا موقع دیا گیا،  جس میں انگلینڈ نے کولمبیا کو 4 – 3 سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا،  جبکہ کولمبیا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

سویڈن نے سوئٹرزلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

سویڈن نے سوئٹرزلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

عالمی کپ فٹ بال 2018 ء کے knockout stage میں سویڈن کا سوئٹزرلینڈ سے ٹکرائو ہوا، میچ میں سویڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0 کے مقابلے میں  ایک گول سے شکست دے دی ہے۔ روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال 2018 ء میں سویڈن نے سوئٹرزلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا  جبکہ سوئٹزرلینڈ کا عالمی کپ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔ سویڈن اور سوئٹرزلینڈ کے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور کر کے برتری حاصل نہ کر سکیں۔ میچ کے 31ویں منٹ سویڈن کے Mikael Lustig کو ریفری نے حریف کھلاڑی کو گرانے مں پیلا کارڈ دیا گیا، سزا میں اگلے میچ سے معطلی ملی یعنی اگر سویڈین میچ جیت کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دوسرے ہاف میں میچ کے 66ویں منٹ میں سویڈن نے اپنا پہلا گول اسکور کیا جو Forsberg نے کیا  اور ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جبکہ 61ویں منٹ میں سوئس کھلاڑی Vallon Behrami کو پیلا کارڈ دیا گیا  اور سزا میں اگلے میچ کی معطلی ملی جبکہ 68ویں منٹ میں سوئس Granit Xhaka کو بھی ریفری نے پیلا کارڈ دیا اور وارننگ دی۔ میچ کے آخری لمحات میں جب سوئٹرزلینڈ گول کرنے کی دھن میں کھیل کے قاعدے قانون بھول گئے اور  Michael Lang کو ریفری نے 94ویں منٹ لال کارڈ دکھا کر گرائونڈ سے باہر جانے کا اشارہ کر دیا تاہم سوئس ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی اور میچ سویڈن کے نام رہا۔

کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہو گا، جس میں یورو گوائے، فرانس، برازیل، بیلجیم، سوئیڈن، انگلینڈ، روس اور کروئشیاکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

No comments.

Leave a Reply