ورلڈکپ سے باہر ہونے والی جاپان کی فٹبال ٹیم نے سب کے دل جیت لیے، فیفا: کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل

ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جاپان کی ٹیم نے اپنے ملک جانے سے پہلے ڈریسنگ روم سے نہ صرف اپنا سامان سمیٹا بلکہ کچرا اٹھایا

ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جاپان کی ٹیم نے اپنے ملک جانے سے پہلے ڈریسنگ روم سے نہ صرف اپنا سامان سمیٹا بلکہ کچرا اٹھایا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی فٹ بال ٹیم ورلڈکپ تو جیت نہ سکی لیکن اپنی صفائی ستھرائی کی عادت سے شائقین کے دل جیتنے میں ضرور کامیاب ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ء میں جاپانی ٹیم کی کارکردگی بدقسمتی سے چاہے اچھی نہ رہی ہو  لیکن بیلجیئم کے خلاف ناک آوٹ میچ میں ورلڈ کپ ایونٹ سے باہر ہو گئی  تاہم روس سے جاتے جاتے اپنی صفائی پسندی سے دنیا کو ایک خوشگوار پیغام دے گئے جسے شائقین فٹبال نے خوب سراہا۔ ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جاپان کی ٹیم نے اپنے ملک جانے سے پہلے ڈریسنگ روم سے نہ صرف اپنا سامان سمیٹا بلکہ کچرا اٹھایا،  مکمل صفائی کی اور پورے کمرے کو پانی سے دھو کر شیشے کی طرح چمکا دیا  اور جاتے جاتے شکریہ کا نوٹ بھی لکھ گئے۔ یہ ایک غیر معمولی مگر قابل ستائش عمل تھا جس کی ہر فٹبال ٹیم کو پیروی کرنا چاہیئے۔  بالخصوص ان ٹیموں کو جو نظم و ضبط کے فقدان کے باعث پورے ٹورنامنٹ میں خبروں کی زینت بنے رہے۔  واضح رہے کہ جاپان میں صفائی کو خاص اہمیت دی جاتی ہے اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے بعد جاپانی مداحوں نے دوسرے شائقین کی جانب سے پھیلائے گئے کچرے اور گندی اشیا کو اٹھا کر شائقین کے انکلوژرز کو صاف کیا  جس پر سوشل میڈیا پر کروڑوں صارفین اس عمل کو سراہا تھا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی،  کوارٹر فائنل مرحلہ جمعہ سے شروع ہو گا،  پہلے میچ میں فرانس اور یوراگوئے آمنے سامنے ہوں گے۔ فٹبال ورلڈ کپ کا رائونڈ آف 16 مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔  مزید 8 ٹیمیں گھر لوٹ گئیں۔  اب ٹائٹل کے حصول کیلئے بقیہ 8 ٹیموں میں ٹکرا ہو گا۔ ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کو فرانس اور یوراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا،  پری کوارٹر میں یوراگوئے نے پرتگال اور فرانس نے ارجنٹائن کو زیر کیا۔ برازیل اور بیلجئیم کے درمیان دوسرا کوارٹر فائنل جمعہ کو ہی شروع ہو گا۔  ناک آئوٹ مرحلے میں برازیل نے میکسیکو جبکہ بیلجئیم نے جاپان کو شکست دی۔ تیسرا کوارٹر فائنل ہفتے کو ہو گا۔ جہاں سویڈن اور انگلینڈ کا جوڑ پڑے گا، سویڈین، سوئٹزرلینڈ اور انگلینڈ ،کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میں میزبان روس اور کروشیا کا ہفتے کو ہی ہو گا،  کروشیا نے ڈنمارک اور روس نے اسپین کو ایونٹ سے باہر کیا۔

No comments.

Leave a Reply