فیفا ورلڈ کپ میں آج سے کوارٹر فائنلز کا آغاز

فیفا ورلڈ کپ میں آج سے کوارٹر فائنلز کا آغاز

فیفا ورلڈ کپ میں آج سے کوارٹر فائنلز کا آغاز

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس میں جاری عالمی کپ فٹ بال 2018ء جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے  وہیں ایونٹ کے مقابلوں میں مزید سنسنی اور دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے  جہاں آج سے کوارٹر فائنلز مقابلوں کا آغاز ہو گا۔ ایونٹ میں پہلے آج 2 کواٹر فائنل مقابلے ہوں گے جہاں پہلا ٹکرائو فرانس اور یوروگوئے کے درمیان ہو گا  جبکہ دوسرے مقابلے میں برازیل اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جہاں فاتح ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی اور ہارنے والی ٹیم گھر کی راہ دیکھے گی۔ ٹائٹل کی بھاگ دوڑمیں عالمی کپ کی شروعات کرنے والی 32 ٹیموں میں سے اب 8 ٹیمیں رہ گئیں جن میں برازیل، بیلجیم، فرانس، یوروگوئے، سوئیڈن، روس، کروشیا اور انگلینڈ شامل ہے جبکہ مداحوں کی پسندیدہ ٹیمیں گھر پہنچ چکی ہیں ان میں ارجنٹینا، پرتگال اور جرمنی شامل ہے۔ ایونٹ میں کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس اور یوروگوئے کا میچ شروع ہو گا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل اور بیلجیم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

No comments.

Leave a Reply