ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم
فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ آج سے شروع ہو گا تاہم 1998ء کے چیمپئن فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ بدھ کو فائنل تک رسائی کا دوسرا معرکہ کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والا میچ پاکستان کے وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہو گا، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوروگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ کروشین ٹیم اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے، اس سے قبل کروشیا نے 1986ء ورلڈ کپ میں اس مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی، بیلجیئم اور کروشیا اب تک ورلڈ چیمپئن نہیں بن پائے ہیں جبکہ انگلینڈ اور فرانس نے ایک، ایک بار ورلڈ ٹرافی اپنے نام کر رکھی ہے، اس طرح اس بار دنیا نئے عالمی چیمپئن کو بھی دیکھ سکتی ہے، اس کے لیے کروشیا اور بیلجیئم دونوں ہی مضبوط امیدوار ہیں۔ کروشین ٹیم میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ کی کمی نظر آ رہی ہے، کروشیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں لگاتار دو میچز penalty shootout پر جیتنے والی دوسری ٹیم بنی، کوارٹر فائنل میں میزبان روس کے خلاف penalty shootout پر انھیں 4-3 سے کامیابی ملی جبکہ اس سے قبل پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں کروشیا نے ڈنمارک کے خلاف مقابلہ penalty shootout پر اپنے نام کیا تھا،
ان سے قبل ارجنٹائن نے 1990ء کے ورلڈ کپ میں Knockout Stage مرحلے پر دو میچز penalty shootout پر جیتے تھے۔ کروشیا کے موجودہ اسکواڈ کے 14 پلیئرز یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں شامل رہے ہیں، ان کے اسٹار پلیئرز میں Luka Modrić اور Mateo Kovačić Real Madrid کا حصہ رہے ہیں جبکہ Ivan Rakitić بارسلونا اور Mario Mandžukić Juventus کی شرٹ زیب تن کرتے ہیں، کروشیا نے گروپ مرحلے میں تمام تینوں میچز جیت کر مکمل 9 پوائنٹس لے کر Knockout Stage میں جگہ بنائی تھی لیکن Knockout Stage میں ان کی پرفارمنس قدرے کمزور دکھائی دی۔ کروشین کوچ Zlatko Dalić نے روس سے میچ بھی اپنے پلیئرز کو جارحانہ انداز اپنانے کی خاصی تلقین کی جبکہ penalty shootoutسے قبل بھی وہ پلیئرز کو متحرک کرنے میں مصروف دکھائی دیے۔ Zlatko Dalić نے کہا کہ ہم فیلڈ میں اس انداز سے کھیل پیش نہیں کر پائے جو ہمارا طریقہ ہے، ہم نے طویل پاسز پر انحصار کیا، یہ ہمارا انداز نہیں ہے، کروشین پلیئرز کو بھی اس کا احساس ہے کہ Knockout Stage میں دونوں میچز مقررہ وقت کے بعد اضافی ٹائم میں گئے اور پھر penalty shootout کا مرحلہ پیش آیا۔ ٹیم کے اسٹار Luka Modrić نے کہا کہ ابھی ٹرافی ہم سے دو میچز کی دوری پر ہے، ہمارے لیے یہ عمدہ ترغیب ہے ہم اپنے مقصد کو پانے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔