جیریمی ہنٹ برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ مقرر

جیریمی ہنٹ برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ مقرر

جیریمی ہنٹ برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ مقرر

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیر اعظم Theresa May نے Jeremy Huntکو برطانیہ کا نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ Boris Johnson کے مستعفی ہو جانے کے بعد وزیر اعظم Theresa May نے وزارت خارجہ کی ذمہ داری Jeremy Hunt کو سونپ دی ہے۔  نئے وزیر خارجہ Jeremy Hunt وزیر اعظم Theresa May کے قابل اعتماد ساتھی اور بطور وزیر صحت بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم Theresa May کو یورپی یونین سے اخراج سے متعلق پالیسی پر اپنے حریفوں کے ساتھ ساتھ حلیفوں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔  ناقدین نے اس پالیسی کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے ناکافی کہا ہے کیونکہ اس سے یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان علیحدگی کے بعد معاشی سرگرمیوں کا حل نہیں نکالا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے عوام نے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں  فیصلہ دیا تھا۔ اب برطانیہ کو یورپی یونین سے انخلا کے عمل کو 29 مارچ 2019 ء تک مکمل کرنا ہے  تاہم یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل پر تاحال  اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply