فیفا ورلڈ کپ 2018: کانسی کے تمغے کیلئے بلجیم، انگلینڈ آج مدمقابل

عالمی کپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان آج جوڑ پڑے گا

عالمی کپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان آج جوڑ پڑے گا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹبال لورز دل تھام لیں، عالمی کپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان آج جوڑ پڑے گا،  دونوں ٹیمیں شام 7 بجے میدان میں اتریں گی۔ شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔ جبکہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہو گا؟  فرانس اور کروشیا کے درمیان 21ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے Luzhniki Stadium. میں کھیلا جائے گا ۔  فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے بڑا مقابلہ آج ہو گا۔  تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمانے کیلئے جنگ ہو گی، بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیموں میں آج  جوڑ پڑے گا۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو کروشیا جبکہ بیلجیئم کو فرانس نے شکست دی تھی۔ اہم مقابلے میں انگلینڈ کو ایک بار پھر ایونٹ کے ٹاپ سکورر Harry Kane سے امیدیں وابستہ ہیں۔ بیلجیئم کے Eden Hazard مخالف ٹیم کیلئے درد سر ہوں گے،  شائقین کو کانٹے کے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔

فرانس فٹ بال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا جبکہ کروشیا کی ٹیم نے پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔  فرانس کی ٹیم اس سے قبل ایک مرتبہ میگا ایونٹ اپنے نام کر چکی ہے۔ فرانس نے 1998ء میں پہلی مرتبہ برازیل کو شکست دے کر عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتا تھا،  اس کے بعد 2006ء کے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اس کو اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

No comments.

Leave a Reply