کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم
پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 4 روپے کے اضافے کے بعد 125 روپے 50 پیسے تک ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہو گئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے 72 پیسے ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے 7 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 30 مارچ 2018ء کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 115 روپے 50 پیسے تھی جو آج بڑھ کر 125 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی۔