بریگزٹ پر اختلافات، ایک اور برطانوی وزیر مستعفی

برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دفاع جوٹو بیب نے بھی وزارت کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے

برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دفاع جوٹو بیب نے بھی وزارت کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وزیر اعظم Theresa-Mayکی کابینہ میں اختلافات اور وزراء کے استعفوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دفاع Guto Bebbنے بھی وزارت کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ Guto Bebb کی جانب سے استعفی کسٹم سے متعلق بل میں ترمیم کے خلاف رائے شماری پر دیا گیا ہے۔ بل میں ترمیم کے خلاف رائے شماری برطانیہ کی پوری یونین سے علیحدگی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار Guto Bebbنے ترمیم کے خلاف ووٹ دیا۔  یہ قانون Brexitکے بعد برطانیہ کو یورپی یونین کی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لاگو کرنے سے روک دے گا۔

گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں ترمیم کے حق میں ہونے والی رائے شماری میں معمولی اکثریت کے ساتھ ترمیم منظور کر لی گئی۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے کے لیے مقرر کردہ  وزیر  David Davisاور سابق وزیر خارجہ Boris johnson بھی وزیر اعظم Theresa-Mayکی Brexit کے بعد  یورپی یونین سے مضبوط اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے پر بطور احتجاج استعفی دے چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply