نیلسن منڈیلا کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب، اوباما کا خراج عقیدت

نیلسن منڈیلا کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب، اوباما کا خراج عقیدت

نیلسن منڈیلا کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب، اوباما کا خراج عقیدت

جوہنسبرگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

منگل کے روز جوہنسبرگ کے کرکٹ گرائونڈ میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا خطاب سننے کے لیے، کم از کم 14000 جنوبی افریقی جمع تھے۔ وہ نسلی عصبیت کے خلاف جدوجہد کرنے والے مثالی شخص نیلسن منڈیلا کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے۔ اپنے خطاب میں، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اجتماع کو بتایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے سیاست میں مردِآہن کا نیا روپ سامنے آیا ہے۔ اس میں انتخابات ہوتے ہیں اور جمہوریت کو قائم رکھا جاتا ہے۔ لیکن، حکمران ہر اس ادارے اور معیار کو نقصان پہنچاتا ہے جو جمہوریت کے مطلب کی تشریح ہوا کرتی ہے۔ اوباما 16ویں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر سے مخاطب تھے۔ 2017میں 8 برس عہدہ صدارت کی تکمیل کے بعد ان کی جانب سے کسی اہم تقریب میں یہ پہلی شرکت تھی۔ اوباما نے سنہ 2005 ء میں کچھ لمحات کے لیے نیلسن منڈیلا سے ملاقات کی تھی، جس کے 3 سال بعد وہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر بنے تھے۔ 2013 میں منڈیلا کی سوانح عمری پر ہونے والی تقریب کے دوران انھوں نے جذباتی قصیدہ گوئی سے کام لیا تھا۔ سنہ 1990ء میں رہائی پانے سے قبل، منڈیلا 27 برس تک قید رہے، جو جنوبی افریقہ کا اقلیت کے خلاف سخت ترین دور تھا، جبکہ 4 سال بعد وہ ملک کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے، جب جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ کثیر نسلی انتخابات منعقد ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل، اوباما نے کینیا کا 2 روزہ دورہ کیا، جو ان کے مرحوم والد کا آبائی ملک تھا۔

No comments.

Leave a Reply