پیوٹن سے ملاقات، ٹرمپ کے رویے کو اراکین کانگریس نے شرمناک قرار دے دیا

امریکا کے انٹیلی جنس حکام اور ری پبلکن سمیت کانگریس کے سینئر اراکین نے روسی صدر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے معذرت والے رویے کو شرمناک قرار دے دیا

امریکا کے انٹیلی جنس حکام اور ری پبلکن سمیت کانگریس کے سینئر اراکین نے روسی صدر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے معذرت والے رویے کو شرمناک قرار دے دیا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یورپ کے دورے کے بعد واپس وطن پہنچے تاہم امریکا کے انٹیلی جنس حکام اور Republicans سمیت کانگریس کے سینئر اراکین نے روسی صدر سے ملاقات کے دوران امریکی انتخابات میں مداخلت کے معاملے میں معذرت خواہانہ رویے کو ‘Sham Nose’ اور ذلت آمیز قرار دے دیا۔ ری پبلکن سینیٹر John McCain کا کہنا تھا کہ ہیلسنکی میں ہونے والی ملاقات میں پیوٹن کے انکار کے موقف کو ٹرمپ کی جانب سے بظاہر قبول کرنا تاریخ میں کسی امریکی صدر کی شرمناک ترین غلطی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلسنکی میں پریس کانفرنس میں کسی بھی امریکی صدر کی تاریخ میں ذلت آمیز کارکردگی تھی اور ٹرمپ کے خود پسندانہ رویے، غلطیوں اور جابروں سے ہمدردی کو شمار میں لانا مشکل ہے۔ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس Dan Coats کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسیاں اپنے حقیقت کی بنیاد پر ہونے والے تجزیات میں واضح ہے  کہ روس نے 2 برس قبل صدارتی مقابلے میں مداخلت کی تھی تاہم ٹرمپ نے ہیلسنکی میں اس معاملے کی توثیق سے انکار کر دیا۔ Dan Coats نے مزید کہا کہ روس ہمارے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے مذموم کوششوں کے پیچھے تھا۔

امریکی Republican House Speaker Paul Ryan نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ روس، امریکا کا اتحادی نہیں ہے اور امریکا کی توجہ روس سے اس کی حرکتوں کا جواب طلب کرنے اور امریکی جمہوریت پر اس کے نازیبا حملوں کو روکنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ اور ریاست Tennessee سے منتخب ری پبلکن سینیٹر Bob Crocker نے کہا  کہ صدر پیوٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کے موقف سے یہ تاثر گیا  کہ جیسے امریکا ہار مان چکا ہے اور دنیا میں اب اس کا وقت نہیں رہا۔ ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے بھی روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں صدر ٹرمپ کے موقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

12 روسیوں پر فرد جرم کے بعد الزامات سے انکار:

خیال رہے کہ 3 روز قبل امریکی شعبہ انصاف نے روس کے 12 شہریوں کو 2016 ء کے صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کے کمپیوٹروں کو ہیک کرنے پر فرد جرم عائد کر دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں سابق وزیر خارجہ Hillary Clinton کو شکست دی تھی۔ ہیلسنکی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر Putin نے کمپیوٹر ہیک کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ روس نے نہیں کیا تھا۔ ٹرمپ نے Putin کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ میں یہ کہوں گا کہ مجھے اس میں کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہو گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ مجھے اپنے خفیہ ایجسنی کے افراد پر بہت اعتماد لیکن میں یہ کہوں گا کہ Putin اپنے انکار میں بہت مضبوط اور طاقتور تھے۔

No comments.

Leave a Reply