ایران نے امریکی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا

ایران نے عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری پر  امریکہ کے خلاف عالمی عدالت رجوع کر لیا

ایران نے عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری پر امریکہ کے خلاف عالمی عدالت رجوع کر لیا

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

 ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے سفارتکاری اور قانونی ذمے داریوں کی ہتک کے باوجود قانون کی بالا دستی کے لیے پرعزم ہے  لیکن یہ بھی لازمی ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی امریکی عادت کے خلاف مزاحمت کی جائے۔ ایران نے واشنگٹن کی طرف سے عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری پر امریکا کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور عالمی سفارتکاری کے خلاف ہیں، اس سلسلے میں ایران نے امریکا کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں اب ایک باقاعدہ شکایت بھی درج کرا دی ہے، مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015 ء میں طے پانی والی ایک تاریخی ڈیل سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا، اس کے نتیجے میں امریکا کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کو بحال کیا جا رہا ہے۔

تاہم ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری متعدد عالمی ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ 1955 ء میں ایران اور امریکا کے مابین بہتر تعلقات کی خاطر طے پانے والی ایک ڈیل کی بھی خلاف ورزی ہے، ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد تہران میں امریکی سفارتخانے پر دھاوا بولے جانے کے بعد 1980ء میں ان دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات ختم ہو گئے تھے، جو ابھی تک بحال نہیں ہو سکے، عالمی جوہری ڈیل سے الگ ہونے کے بعد امریکی حکومت ایران پر پابندیاں بحال کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply