اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر ہر روز نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جا رہا ہے۔ پیر کے روز بھی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 131 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مسلسل دبائو کا شکار ہے اور گزشتہ 6 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی دکھی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply