فیفا: سال کے بہترین کھلاڑی کیلئے 10 فٹبالرز نامزد

لیونیل میسی، کرسٹریانو رونالڈو اور مباپے

لیونیل میسی، کرسٹریانو رونالڈو اور مباپے

نیوز ٹائم

فیفا نے رواں سال بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے 10 ناموں کو شارٹ لسٹ کر دیا ہے جس میں Cristiano Ronaldo اور Lionel Messi کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا راج رہا۔ فیفا کے بہترین کھلاڑی کے لیے 10 کھلاڑیوں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس میں عالمی کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے والے کروشیا کے Luka Modrić بھی شامل ہیں۔ عالمی کپ میں بیلجیئم کے لیے عمدہ کھیل پیش کرنے والے Eden Hazard اور Kevin De Bruyneبھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے  جبکہ ان کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے Harry Kane بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ Liverpool  کے لیے عمدہ کھیل پیش کرنے والے مصر کے Mohamed Salah بھی فہرست کا حصہ ہیں لیکن Paris Saint-Germain  کے اسٹار فارورڈ Neymar اس فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔  پانچ مرتبہ Balen de اور جیتنے والے پرتگال کے Cristiano Ronaldo اپنے ملک کو تو عالمی کپ میں کچھ خاطر خواہ کامیابیاں نہ دلا سکے  لیکن انہوں نے 54 لیگ مقابلوں میں اتنے ہی گول اسکور کر کے ایک اور سال کو یادگار بنایا  اور ان کی اس کارکردگی کی بدولت Real Madrid  نے لگاتار تیسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنے کے ساتھ ساتھ کلب ورلڈ کپ بھی جتوایا۔

جن 10 کھلاڑیوں کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے ان میں Cristiano Ronaldo ، Lionel Messi ، Kevin De Bruyne، Eden Hazard ، Antoine Griezmann ، Harry Kane ، Luka Modrić  ، Kylian Mbappé  ، Mohamed Salah اور Raphaël Varane شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سال کے بہترین کوچ کے لیے 11 ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں عالمی چیمپیئن فرانس کے Didier Deschamps اور Real Madrid  کو لگاتار تین مرتبہ چیمپیئنز لیگ جتوانے والے Zinédine Zidane شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کروشیا کے کوچ Zlatko Dalić  کو ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے  جبکہ انگلینڈ کے Gareth Southgate اور بیلجیئم کے Roberto Martínez بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply