ایشیا کپ2018 کا شیڈول جاری، پاک، بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا

پاک، بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا

پاک، بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کل 6 ٹیمیں شریک ہیں  جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایونٹ کے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے  جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔

ایونٹ کا پہلا میچ 15 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گا تاہم پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔ ایونٹ کا تیسرا میچ 17 ستمبر کو ابو ظہبی میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بھارت ایونٹ میں پہلا میچ 18 ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گا جبکہ رائونڈ مرحلے کا آخری میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہو گا۔  ایونٹ میں پہلی مرتبہ سپر فور مرحلے کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں دونوں گروپ کی ابتدائی 2 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی  اور اس مرحلے میں ہر ٹیم کل 3 میچ کھیلے گی تاہم سپر فور کی 2 بہترین ٹیمیں دبئی میں 28 ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2018، ایشیا کپ کی تاریخ کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔

Asia Cup 2018 full schedule

Group Stage

15 September – Bangladesh vs Sri Lanka (Dubai)

16 September – Pakistan vs Qualifier (Dubai)

17 September – Sri Lanka vs Afghanistan (Abu Dhabi)

18 September – India vs Qualifier (Dubai)

19 September – India vs Pakistan (Dubai)

20 September – Bangladesh vs Afghanistan (Abu Dhabi)

 

Super Four

21 September – Group A Winner vs Group B Runner-up (Dubai)

21 September – Group B Winner vs Group A Runner-up (Abu Dhabi)

23 September – Group A Winner vs Group A Runner-up (Dubai)

23 September – Group B Winner vs Group B Runner-up (Abu Dhabi)

25 September – Group A Winner vs Group B Winner (Dubai)

26 September – Group A Runner-up vs Group B Runner-up (Abu Dhabi)

Final: 28 September – Asia Cup 2018 Final (Dubai)

No comments.

Leave a Reply