روپے کی قدر میں ریکوری، ڈالر 131 روپے سے 129 روپے سے نیچے آ گیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں آئندہ ہفتے تک امریکی ڈالر کی قدر 129 روپے سے گر جائے گی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں آئندہ ہفتے تک امریکی ڈالر کی قدر 129 روپے سے گر جائے گی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

 پرامن انتخابات اور سیاسی افق پر محاز آرائی ختم ہونے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں آئندہ ہفتے تک امریکی ڈالر کی قدر 129 روپے سے گر جائے گی۔ گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر 130 روپے سے نیچے آ گئی،  نرخ 30 پیسے کی کمی سے 129.70  روپے  رہ گئے،  اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر اتارچڑھائو کا شکار رہی جو ایک موقع پر 129.80 روپے  اور 130 روپے کی سطح تک پہنچی  لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 129.70 روپے  پر بند ہوئی، اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر15  پیسے کی کمی سے 127.70  پر بند ہوا۔  انٹربینک میں ڈالرکی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز128.28  روپے  سے ہوا جو ایک موقع پر گھٹ کر 128.10  روپے تک آ گئی تھی تاہم اختتام 128.17  روپے پر ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھا  کہ پرامن ماحول میں منعقد ہونے والے انتخابات سے کرنسی مارکیٹ میں اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے  اور لوگوں نے محدود پیمانے پر کرنسی مارکیٹ کا رخ کیا۔ انہوں نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخ ساز کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا  کہ اب ان کے کندھوں پر اہم قومی ذمے داریوں کا بوجھ آ گیا ہے لہذا اب انہیں فتح مکہ کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے  انتقامی سیاست کے بجائے مخالفین کو معاف کر دینا چاہیے تاکہ انتخابی نتائج پر ممکنہ ردعمل سے امن و امان کی صورتحال برقرار رہے  اور نئی معاشی پالیسیاں ترتیب دے کر ملک کو معاشی بھنور سے نکالنا چاہیے۔ ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب انتہائی محدود ہو گئی  جس سے امکان ہے کہ آئندہ ہفتے تک ڈالر کی قدر 129 روپے سے بھی گھٹ جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply