کون سے کھلاڑی کھیل سے سیاست میں آئے؟

افریقہ کے بہترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے جارج وی، جوڈو میں روس کے واحد 8thڈان بلیک بیلٹ ولادی میر پیوٹن اور 1992 کا ورلڈ کپ جیتے والے عمران خان

افریقہ کے بہترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے جارج وی، جوڈو میں روس کے واحد 8thڈان بلیک بیلٹ ولادی میر پیوٹن اور 1992 کا ورلڈ کپ جیتے والے عمران خان

نیوز ٹائم

انتخابات 2018 ء کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سیاست میں آنے سے قبل عمران خان کو پاکستان کو لیجنڈری سابق کپتان کے نام سے پہچانا جاتا تھا،  جنہوں نے 1992 ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کی جانب سے یہ ٹرافی پہلی مرتبہ جیتی گئی تھی۔ عمران خان کو عظیم ترین آل رائونڈر مانا جاتا ہے۔ دنیا کے 8 کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے آل رائونڈرز ٹرپل کا اعزاز حاصل کیا،  جن میں  عمران خان کا نام بھی شامل ہے انہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنائے اور 300 وکٹیں حاصل کیں۔

انیس سو بناوے ورلڈ کپ کے ہیرو عمران خان

انیس سو بناوے ورلڈ کپ کے ہیرو عمران خان

عمران خان کے علاوہ چند ممتاز کھلاڑی جنہوں نے اپنے متعلقہ ممالک میں اہم سیاسی سرگرمیاں انجام دیں۔

پیوٹن:

روسی صدر پیوٹن

روسی صدر پیوٹن

جوڈو میں روس کے واحد 8thڈان بلیک بیلٹ Vladimir Mir Putin بھی اپنے ملک کے صدر بنے۔

جارج ویح:

جارج ویح  افریقا کے واحد فٹ بالر

جارج ویح افریقا کے واحد فٹ بالر

جارج ویح افریقا کے واحد فٹ بالر ہیں جنہوں نے فیفا ورلڈ پلیئر آف دا ائیر کا ٹائٹل اپنے نام کیا  اور اپنے 18 سالہ کئیریر میں کئی ٹرافیاں حاصل کیں  جن میں اے سی میلن، موناکو، پی ایس جی وغیرہ شامل ہیں۔  2003 میں فٹ بال سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اور 2005 ء میں کانگریس فار ڈیموکریٹک چینج نامی سیاسی جماعت بنائی۔  سال 2005 ء میں George Weah نے لائبیریا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور بدقسمتی سے وہ ہار گئے، George Weah اپنی ناکامی سے مایوس نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے ایک بار پھر 2017 ء کے انتخابات میں حصہ لیا اور لائیبریا کے پہلے کھلاڑی صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے 60 فیصد ووٹ حاصل کر کے مخالف پارٹی کے رہنما پر واضع برتری حاصل کی۔

راجیا وردھن سنگھ راٹھور:

ہندوستانی کھیل وزیر راجیوارحان سنگھ راٹھور

ہندوستانی کھیل وزیر راجیوارحان سنگھ راٹھور

بھارتی Sports Minister Rajyavardhan Singh Rathore نے 2002 ء میں ہونے والے Manchester Commonwealth Game میں 200 میں سے 192 مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔ ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں ان کا نام اس وقت لکھا گیا جب انہوں نے دو سال بعد 2004 ء میں Athens Olympics میں سلور میڈل اپنے نام کیا، Rathore Athens Olympics میں سلور میڈل حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ہیں۔  سال 2013 ء میں انہوں نے سیاسی پارٹی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور 2017 ء میں وہ بھارتی وزیر کھیل منتخب ہوئے۔

آرنلڈ شوازینگر:

امریکا سے تعلق رکھنے والے والےباڈی بلڈنگ کھلاڑی آرنلڈ شوازینگر

امریکا سے تعلق رکھنے والے والےباڈی بلڈنگ کھلاڑی آرنلڈ شوازینگر

امریکا سے تعلق رکھنے والے والے Arnold Schwarzenegger  جنہیں ہالی ووڈ میں بے شمار مقبولیت حاصل ہے اس سے قبل وہ اپنے باڈی بلڈنگ کیئر میں کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ کھیل کے میدان میں والے Arnold Schwarzenegger  مشہور شخصیات میں سے ایک تھے اور نہ صرف اپنے کیئریر کے دوران بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ کافی مقبول رہے۔ سال 2003 ء میں وہ کیلی فورنیا کے گورنر منتخب ہوئے اور 2011 ء تک اپنے عہدے پر قائم رہے۔ امریکی میڈیا انہیں دی آسٹرین اوک کہہ کر پکارتا تھا۔

جیک کمپ:

جیک کمپ امریکی فٹ بال لیگ کے کامیاب ترین کھلاڑی

جیک کمپ امریکی فٹ بال لیگ کے کامیاب ترین کھلاڑی

جیک کمپ امریکی فٹ بال لیگ کے کامیاب ترین کھلاڑی جو سال 1970ء میں فٹ فال سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ایک ممتاز ریپبلکن کے روپ میں ابھر کر سامنے آئے۔ سال 1988 ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں نامزد ہونے کے لیے جیک کیمپ نے کافی جدوجہد کی اور 1996 ء میں وہ ریپبلکن پارٹی کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا کیمپ 2009 ء میں چل بسے۔

ایڈی امین:

ایڈی ایک مشہور باکسر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے

ایڈی ایک مشہور باکسر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے

ایڈی امین کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف بڑا مقابلہ کیا۔ 1970 کے دوران یوگینڈا میں شدید دہشت گردی جاری تھی جس میں انہوں نے حیران کن مقابلہ کیا۔ اپنے ملک کے طاقتور ترین شخص بننے سے قبل ایڈی ایک مشہور باکسر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے، جس کے بعد انہوں نے یوگینڈا کی آرمی جوائن کی۔

روماریو:

فیفا ورلڈ کپ 1994 ء میں برازیل کا کھلاڑی روماریو

فیفا ورلڈ کپ 1994 ء میں برازیل کا کھلاڑی روماریو

فیفا ورلڈ کپ 1994 ء میں برازیل نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جس میں Romário  کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے اپنے کیئریر کا اختتام اس وقت کیا جب وہ برازیل کے تیسرے ہائیسٹ گول اسکورر کہلائے جاتے تھے۔ آج کل Romário برازیل کے سینیٹر کے عہدے پر قائم ہیں۔

مینی پاکیو:

فلپائن کے نمبر ون باکسر مینی پاکیو

فلپائن کے نمبر ون باکسر مینی پاکیو

فلپائن کے نمبر ون باکسر Manny Pacquiao 2010 ء سے فلپائن کی کانگریس کے رکن منتخب ہوئے، سال 2013 ء میں وہ دوبارہ کانگریس کے رکن بنے اور اب تک اپنے عہدے پر قائم ہیں۔انہوں نے سینیٹر کے لیے انتخابات میں بھی حصہ لیا اور 2016 ء میں وہ سینیٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔

کمیسیسا مارا:

سال 1970ء سے 1992ء تک فیجی کےکمیسیسا مارا  وزیر اعظم رہے

سال 1970ء سے 1992ء تک فیجی کےکمیسیسا مارا وزیر اعظم رہے

کمیسیسا مارا نے نیوزی لینڈ میں دو فرسٹ کلاس میچوں کے لیے فیجی کی قیادت کی، انہوں نے 64 رنز بنائے اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی اور سال 1970ء سے 1992ء تک فیجی کے Kamisese Mara وزیر اعظم رہے  اور بعد از وہ صدر کے عہدے پر فائز ہوئے اور 1993ء سے 2000ء تک صدر منتخب رہے۔

سباستین کوے:

اولمپکس میں 1500 میٹر دوڑ میں برطانیہ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سباستین کوے

اولمپکس میں 1500 میٹر دوڑ میں برطانیہ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سباستین کوے

1980اور 1984ء اولمپکس میں 1500 میٹر دوڑ میں برطانیہ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے Sebastian Coe بھی ممبر پارلیمنٹ ہیں 1980اور 1984ء اولمپکس میں 1500 میٹر دوڑ میں برطانیہ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے Sebastian Coe بھی ممبر پارلیمنٹ ہیں

سابق امریکی صدر  گیرالڈ فورڈ:

سابق امریکی صدر  گیرالڈ فورڈ

سابق امریکی صدر گیرالڈ فورڈ

سابق امریکی صدر Gerald Ford جوانی میں ایک باصلاحیت فٹبالر  کے طور پر جانے جاتے تھے  لیکن کبھی ملک کی نمائندگی نہیں کی۔

No comments.

Leave a Reply