امریکی پابندیوں کی دھمکی سے نہیں ڈرتے، ترک صدر کا ٹرمپ کو انتباہ

امریکی پادری اینڈریو براونسن گزشتہ 2 برسوں سے ترکی میں قید ہیں

امریکی پادری اینڈریو براونسن گزشتہ 2 برسوں سے ترکی میں قید ہیں

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

 ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے ترک حکومت کا عزم متزلزل نہیں ہو گا۔ ترک میڈیا میں صدر اردگان کے حوالے سے کہا گیا کہ اگر امریکا نے پابندیاں لگائیں تو ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے  جبکہ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ Michael Pompeo نے اپنے ترک ہم منصب Mevlüt Çavuşoğlu سے اس معاملے پر بات کی ہے،  اردگان نے واضح الفاظ میں کہا کہ ترکی میں قید امریکی پادری کو کسی صورت رہا نہیں کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ اگر ترکی، امریکی پادری کو رہا نہیں کرتا تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا،  اس بیان پر طیب اردگان نے کہا کہ پابندیوں کی دھمکی سے ترکی کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، اگر ٹرمپ نے اپنا موقف نہ بدلا تو وہ ایک پرخلوص اور مضبوط پارٹنر ملک کو کھو بھی سکتے ہیں، دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والے امریکی Pastor Andrew Craig Brunson گزشتہ 2 برسوں سے ترکی میں قید ہیں، ترک صدر نے امریکی دھمکی کے بعد کہا کہ ان کا ملک اپنے موقف پر کھڑا رہے گا۔

No comments.

Leave a Reply