نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی

احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف زیرسماعت Al Azizia اور Flagship ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف Al Azizia اور Flagship ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کے استفسار پر خواجہ حارث کے معاون وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکی Avenfield ریفرنس میں سزا کی معطلی اور رہائی کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہو گی، جس پر فاضل جج نے کہا کہ کل دیکھ لیتے ہیں کہ ہائی کورٹ سے کیا ہدایات آتی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور  کیپٹن (ر) صفدر نے Avenfield ریفرنس میں سزا کی معطلی اور رہائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،  جن کی سماعت کل ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply