دنیا کے پرکشش وزیر اعظم عمران خان یا جسٹن ٹروڈو؟

پی ٹی آئی کے چیئرمیں عمران خان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

پی ٹی آئی کے چیئرمیں عمران خان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

عام انتخابات 2018 ء کے نتائج کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہوں گے  جس کے بعد سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے یہ بحث جاری ہے کہ اب دنیا کے پرکشش اور خوبصورت وزیر اعظم عمران خان ہوں گے یا Justin Trudeau ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی وجیہ اور پرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں  اور کروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم Justin Trudeau بھی کسی سے کم نہیں، اپنی پرکشش شخصیت اور نرم مزاجی کے باعث وہ پہلے ہی دنیا کے خوبصورت اور ہر دلعزیز وزیر اعظم کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ لیکن اب عمران خان کے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم بننے کے بعد Justin Trudeau سے یہ اعزاز چھیننے والا ہے  کیونکہ انتخابی نتائج کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دونوں کا موازنہ کیا جا رہا ہے  اور عمران خان کو دنیا کے پہلے اور Justin Trudeau کو دوسرے نمبر پر پرکشش ترین وزیر اعظم کہا جا رہا ہے۔

Saba Baloch نامی صارف نے Justin Trudeau اور عمران خان کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا  بالآخر ہمارے وزیر اعظم عمران خان دنیا کے خوبصورت، پرکشش اور وجیہ وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈا سے معذرت کرتے ہوئے کہا معاف کیجئے گا ہم نے آپ کو ہرا دیا۔ اداکارہ Urwa Hocane بھی پیچھے نہیں رہیں انہوں نے لکھا اب Justin Trudeau دنیا کے دوسرے پرکشش وزیر اعظم ہیں، اب صرف عمران خان۔ Anjam Iqbal نامی ٹوئٹر ہینڈل نے عمران خان اور Justin Trudeau کی تصاویر کے ساتھ لکھا دنیا کا سب سے خوبصورت وزیر اعظم کون ہے،  اگر آپ سمجھتے ہیں عمران خان تو ری ٹوئٹ کریں اور Justin Trudeau تو لائک  کریں۔ ایک خاتون نے عمران خان کے لیے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا رب نے آپ کو کتنا خوبصورت بنایا ہے۔ ایک اور خاتون نے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی کا مصرعہ شیئر کراتے ہوئے لکھا ایسا دیکھا نہیں خوبصورت کوئی۔ ایک اور صارف نے لکھا اب کچھ دیر کی بات ہے Justin Trudeau سب سے پرکشش وزیر اعظم کے لقب سے محروم ہو جائیں گے۔ انسٹاگرام پر بھی عمران خان کے چاہنے والے ان کا موازنہ Justin Trudeau سے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے دونوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کراتے ہوئے لکھا اب دنیا میں صرف ایک ہی وزیر اعظم ہینڈسم (پرکشش) نہیں رہا، ہمارا بھی آ گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply