پاکستان میں اب تک 21 نومنتخب وزیر اعظم: خاص رپورٹ

وزیر اعظم، لیاقت علی خان سے شاہد خاقان عباسی تک

وزیر اعظم، لیاقت علی خان سے شاہد خاقان عباسی تک

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان میں اب تک 21 نومنتخب وزیر اعظم رہ چکے ہیں جن میں سے اب تک کوئی بھی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا، کون وزیر اعظم کتنے عرصے تک رہا آئیے دیکھتے ہیں۔

پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان:

پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان

پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان تھے، جو 15 اگست 1947ء سے 16 اکتوبر 1951ء تک یعنی 4 سال 2 مہینے 1525 دن وزیر اعظم رہے۔

دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین:

دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین

دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین

ملک کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین تھے جو 17 اکتوبر 1951ء سے لے کر 17 اپریل 1953ء یعنی تقریباً ڈیڑھ سال 549 دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔

تیسرے وزیر اعظم، محمد علی بوگرا:

تیسرے وزیر اعظم، محمد علی بوگرا

تیسرے وزیر اعظم، محمد علی بوگرا

تیسرے وزیر اعظم محمد علی بوگرا تھے جو 17 اپریل 1953ء سے 11 اگست 1955ء تک یعنی سوا 2 سال یا 848 دن وزیر اعظم رہے۔

چوتھے وزیر اعظم، چوہدری محمد علی:

چوتھے وزیر اعظم، چوہدری محمد علی

چوتھے وزیر اعظم، چوہدری محمد علی

چوتھے وزیر اعظم چوہدری محمد علی تھے جو 11 اگست 1955ء سے 12 ستمبر 1956ء تقریباً 13 مہینے یا 398 دن تک پرائم منسٹر رہے۔

پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی :

پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی

پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی

پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی تھے جو 12 ستمبر 1956ء سے 18 اکتوبر 1957ء یعنی 13 ماہ یا 401 دن تک عہدے پر فائز رہے۔

چھٹے وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر:

وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر

وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر

چھٹے وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر گزرے ہیں جو 18 اکتوبر 1957ء سے لے کر 16 دسمبر 1957ء تک رہے۔ یہ مدت 2 ماہ یعنی 61 دن بنتی ہے۔

ساتویں وزیر اعظم ملک فیروز خان نون:

وزیر اعظم ملک فیروز خان نون

وزیر اعظم ملک فیروز خان نون

ساتویں وزیر اعظم ملک فیروز خان نون گزرے ہیں جو 16 دسمبر 1957ء سے لے کر 7 اکتوبر 1958ء تک رہے۔ 296دن یعنی ایک سال سے بھی کم مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہے۔

آٹھویں وزیر اعظم، نور الامین:

وزیر اعظم نور الامین

وزیر اعظم نور الامین

آٹھویں وزیر اعظم نور الامین تھے جو 7 دسمبر 1971ء سے لے کر 20 دسمبر 1971ء صرف 14 دنوں تک وزیر اعظم رہے۔

نویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو:

وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو

وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو

نویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو 14 اگست 1973ء سے لے کر 5 جولائی 1977ء تک رہے یعنی 3  سال 11 ماہ 1422 دن۔

دسویں وزیر اعظم محمد خان جونیجو:

وزیر اعظم محمد خان جونیجو

وزیر اعظم محمد خان جونیجو

دسویں وزیر اعظم محمد خان جونیجو تھے جو 23 مارچ 1985ء سے لے کر 29 مئی 1988ء تک رہے۔ یہ مدت 3  سال سے کچھ زیادہ یا 1163 دن بنتی ہے۔

گیارہویں وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو:

وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو

وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو

گیارہویں وزیر اعظم، محترمہ بینظیر بھٹو تھیں جو 2 دسمبر 1988ء سے لے کر 6 اگست 1990ء تک وزیر اعظم رہیں۔ یہ ان کی مدت کا پہلا دور تھا جو 613 دنوں یا 20 ماہ پر مشتمل تھا۔

بارہویں وزیر اعظم، میاں محمد نواز شریف:

وزیر اعظم، میاں محمد نواز شریف

وزیر اعظم، میاں محمد نواز شریف

بارہویں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تھے جو 6 نومبر 1990ء سے لے کر 18 اپریل 1993ء تک رہے۔ یہ نواز شریف کا پہلا دور حکومت تھا جو ڈھائی سال سے زائد یا 986 دن پر مبنی تھا۔ اسی دوران صدر Ishaq Khan کو ہٹانے کے بعد Balakh Sher Mazari caretaker وزیر اعظم کے طور پر اقتدار میں آئے مگر سپریم کورٹ سے نواز شریف کی وزات عظمی بحال کر دی۔

تیرہویں وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو:

محترمہ بینظیر بھٹو دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئیں جو 19 اکتوبر 1993ء سے لے کر 5 نومبر 1996ء یعنی 3 سال سے زائد یا 1113 دنوں تک منصب پر فائز رہیں۔

چودہویں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف:

میاں محمد نواز شریف بھی 1997ء میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے۔  یہ مدت 17 فروری 1997ء سے لے کر 12 اکتوبر 1999ء یعنی 2 سال 8 ماہ یا 967 دنوں پر محیط رہی۔

پندرہویں وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی:

وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی

وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی

ملک کے پندرہویں وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی تھے جو 23 نومبر 2002 ء سے لے کر 26 جون 2004 ء یعنی ایک سال 7 ماہ تک برسر اقتدار رہے۔

سولہویں وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین:

وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین

وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین

سولہویں وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین تھے جو 30 جون 2004 ء سے لے کر 26 اگست 2004ء یعنی 2 ماہ یا 57 دن تک وزیر اعظم رہے۔

سترہویں وزیر اعظم شوکت عزیز:

وزیر اعظم شوکت عزیز

وزیر اعظم شوکت عزیز

پاکستان کے سترہویں وزیر اعظم شوکت عزیز تھے جو 28 اگست 2004 ء سے لے کر 15 نومبر 2007 ء تک رہے ہیں۔ یہ مدت 3 سال سے زائد یا 1174 دنوں پر محیط تھی۔

اٹھارہویں وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی:

وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی

وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی

سید یوسف رضا گیلانی گزرے جو 25 مارچ 2008 ء سے لے کر 25 اپریل 2012 ء تک رہے۔ یہ مدت 4 سال ایک ماہ یعنی 1495 دن بنتی ہے۔

انیسویں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف:

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف

انیسویں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تھے جو 22 جون 2012ء سے لے کر 24 مارچ 2013 ء تک رہے۔ یہ مدت 275 دنوں پر مبنی ہے۔

بیسیوں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف:

پاکستان کے بیسیوں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تھے جو تیسری بار منتخب ہونے کے بعد بھی اپنی مدت پوری نہ کر سکے  اور 5 جون 2013 ء سے لے کر 28 جولائی 2017 ء یعنی 4 سال ایک ماہ سے زیادہ یا 1514 دن بنتی ہے۔

اکیسیوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی:

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ملک کے اکیسیوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بنے  جو یکم اگست 2017 ء سے لے کر 31 مئی 2018 ء یعنی 10 ماہ یا 303 دن تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔

No comments.

Leave a Reply