کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

کولمبیا کی نئی حکومت کے وزیر خارجہ کارلوس ہولمس اور فلسطینی صدر محمود عباس

کولمبیا کی نئی حکومت کے وزیر خارجہ کارلوس ہولمس اور فلسطینی صدر محمود عباس

بوگوٹا ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی امریکی ملک کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا ہے جس کا حکومت نے بذریعہ خط اعلان بھی کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کولمبیا کی نئی حکومت کے وزیر خارجہ Carlos Holmesنے بتایا  کہ سابق صدر نے الوداعی فیصلوں میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا کہ کولمبین حکومت اس فیصلے سے سب کو آگاہ کر رہی ہے  کہ حکومت نے فلسطین کو آزاد اور  خودمختار ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اتحادی و دوستانہ ممالک سے تعلقات تعاون کی بنیاد پر برقرار رہیں اور ہم عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ واضح رہے کہ اس اعلان سے قبل کولمبیا خطے کے ان دو ممالک میں شامل تھا جس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم نہیں کیا تھا،  اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز کولمبیا کا دورہ کرنا تھا تاہم انہوں نے شیڈول دورے کو ملتوی کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply