نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا گیا

نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا گیا

نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا گیا، صدر ممنون حسین نے اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کرتے ہوئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی تھی۔ ذرائع کے مطابق پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا، بعد میں حروف تہجی کے لحاظ سے ان کے نام پکارے جائیں گے تاکہ وہ رول آف نمبرز پر دستخط کریں۔ روایت کے مطابق اس عمل کے دوران نومنتخب ارکان ایک طرف سے آئیں گے اور اسپیکر سے ہاتھ ملانے کے بعد دوسری جانب سے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی 13 اگست کے اجلاس میں ہو گا، توقع ہے یہ اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

No comments.

Leave a Reply