نواز شریف کے خلاف مقدمے پھر شروع، 13 اگست کو احتساب عدالت طلب

احتساب کورٹ نمبر 2 نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 13 اگست کو مقرر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے

احتساب کورٹ نمبر 2 نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 13 اگست کو مقرر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

نواز شریف کے خلاف مقدمے پھر شروع، پیر کو احتساب عدالت نے طلب کر لیا، احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 13 اگست کو مقرر کر دی گئی،  واجد ضیاء کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا،  تفصیلات کے مطابق احتساب کورٹ نمبر 2 نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 13 اگست کو مقرر کرتے ہوئے  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ استغاثہ کے مرکزی گواہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، جمعرات کو احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی،  فاضل جج نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا زیر سماعت ریفرنسز میں کارروائی کہاں تک پہنچی؟ مظفر عباسی نے آگاہ کیا  العزیزیہ اسٹیل ملز میں واجد ضیاء کے بعد صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے دونوں ریفرنسز میں تین ملزمان ہیں، نوازشریف کے خلاف کارروائی چل رہی ہے جبکہ ان کے بیٹوں حسین اور حسن نواز کو احتساب عدالت عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے چکی ہے، فاضل جج نے اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا  دوسری جانب استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیاء کو بھی پیر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

No comments.

Leave a Reply