اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم، روپیہ کی قدر میں اضافہ، ٹوکیو حصص منڈی میں اتار چڑھائو

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 121.50 روپے پر فروخت ہونے لگا

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 121.50 روپے پر فروخت ہونے لگا

کراچی، ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

دورانِ کاروبار انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم اور روپیہ کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔  ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے کمی کے بعد 123.40  پر ٹریڈ کر رہا ہے۔  ڈالر اپنی بلند ترین سطح 128.50  سے 5.31 روپے نیچے آ چکا ہے۔  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے بیرونی قرضوں کا حجم 450 ارب روپے سے کم ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 121.50 روپے پر فروخت ہونے لگا۔

جاپان کی حصص منڈی میں کلیدی اشاریہ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی

جاپان کی حصص منڈی میں کلیدی اشاریہ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی

 جمعرات کی صبح جاپان کی حصص منڈی میں کلیدی اشاریہ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی  لیکن دن کے بند بھائو میں ایک روز قبل کے مقابلے میں زیادہ کمی نہیں ہوئی ہے۔ٹوکیو حصص منڈی میں نکے اوسط کا بند بھائو بدھ کے بند بھائو سے 12 پوائنٹس کم ہو کر 22 ہزار 192 رہا۔ صبح کے اوقات میں کمی کے بعد نکے کلیدی اشاریہ میں دوبارہ اضافہ ہوا اور کچھ دیر کے لیے یہ مثبت بھی ہوا۔  منڈی کے جائزہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ترکی کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات پر خدشات کے باعث، صبح کے وقت حصص قیمتیں کم ہوئیں۔  لیکن ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارتی تنائو کم کرنے پر متوقع تجارتی مذاکرات کی خبر سننے کے بعد سرمایہ کاروں نے دوبار حصص خریدنا شروع کر دیے۔

No comments.

Leave a Reply