پاکستان تحریک انصاف کا ابتدائی 100 دنوں کالائحہ عمل تیار

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ 100 دنوں کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی 100 دنوں کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، Jahangir Tareen سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 100 روزہ پلان کا مقصد پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہے جبکہ وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی سفارشات Arbab Shahzad نے مرتب کیں جنہیں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز کے تبادلوں کی بھی فہرستیں تیار کی گئیں جبکہ سیاسی بنیادوں پر اعلی عہدوں پر تعینات افسران کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر، Nepra ، ریلوے، پی آئی اے سمیت کئی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا گیا اور ساتھ ہی سرکاری اداروں میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کو تعینات کیا جائے گا  تاہم یہ نئی تعیناتیاں 100 دن کے لیے ہوں گی اور 100 دن بعد ان افسران کی کارکردگی جانچی جائے گی۔

یاد رہے کہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کی صورت میں 100 دن کے پلان کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق حکومت میں آنے کے بعد اصلاحات لائی جائیں گی، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے،  بلوچستان میں ناراض لوگوں کو منا کر قومی دھارے میں لائیں گے۔ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا، کراچی کو ترقی دینا اور کراچی کے اداروں کو سیاست سے پاک کرتے ہوئے امن و عامہ اور سیکیورٹی معاملات کو بہتر کر کے بھتے اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنا ایجنڈے کا حصہ ہے۔تحریک انصاف کے مجوزہ پلان میں نوجوانوں کے لیے ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کرنا اور حکومتی اخراجات کو کم کرتے ہوئے آمدن بڑھانا بھی شامل ہے۔

No comments.

Leave a Reply