میکسیکو صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار

پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے 2000ء سے لے کر 2018ء تک 18 سالوں کے دوران 138 صحافیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے 2000ء سے لے کر 2018ء تک 18 سالوں کے دوران 138 صحافیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

میکسیکو ۔۔۔نیوز ٹائم

صحافت کے میدان میں ایک صحافی اپنی جان دائو پر لگا کر عوام تک حقائق پہنچانے کی کوشش کرتا ہے اور اس دوران اکثر ایسے غیر متوقع واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جو نہایت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ حقائق سے پردہ اٹھانا اور اظہار رائے کی آزادی میکسیکو کے صحافیوں کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میکسکیو کو حالیہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں صحافیوں کے لئے سب سے پرخطر مقام قرار دیا گیا ہے۔ میکسیکو کے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائیٹس نے نئی رپورٹ جاری کی ہے  جس کے مطابق میکسیکو کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے 2000ء سے لے کر 2018ء تک 18 سالوں کے دوران 138 صحافیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ قتل ہونے والوں میں 14 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply