کائنات کا گرم ترین سیارہ دریافت: ماہرین فلکیات

کائنات کا گرم ترین سیارہ  جو زمین سے 650 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے

کائنات کا گرم ترین سیارہ جو زمین سے 650 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ماہرین فلکیات نے کائنات کا گرم ترین سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے 650 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ کائنات کے سب سے گرم سیارے سے متعلق تفصیلات بین الاقوامی سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہیں، ماہرین نے اسے کسی ستارے اور سیارے کے درمیانی شے قرار دیا ہے  اور اسے KELT-9b کا نام دیا گیا ہے۔  اس کا اوسط درجہ حرارت 3,770 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے، شدید گرمی کی وجہ سے یہ سیارہ اپنی رنگت تبدیل کر چکا ہے اور اس کی فضا میں بھاری دھاتوں کے ایٹم بکھرے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  KELT-9b2016 ء کے آخر میں دریافت ہوا تھا اور اس پر تحقیق جاری تھی،  اس پر فولاد اور titanium جیسی بھاری دھاتیں موجود ہیں لیکن اتنی گرمی میں وہ بخاراتی شکل میں ایٹموں میں تبدیل ہو چکے ہیں  کیونکہ اس قدر بلند درجہ حرارت پر دھاتیں پگھل کر بخارات بن چکی ہے اور اس کے ایٹم آزاد حالت میں گردش کر رہے ہیں۔  ماہرین کے مطابق یہ سیارہ خود کئی ستاروں سے زیادہ گرم ہے۔  جدید ترین طریقوں سے اس کا درجہ حرارت اور بھاری دھاتوں کی موجودگی کا پتہ لگایا گیا ہے۔  اس سیارے پر تحقیق سے ہمیں یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ آخر کون سے سیارے گیسی دیو بن کر دہکنے لگتے ہیں اور وہ ستارہ نہیں بن پاتے، اس کے علاوہ کس طرح کچھ سیارے ہماری زمین جیسی ٹھوس شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply